پاکستانی کپتان بابر اعظم حج کی ادائیگی کے دوران مزدلفہ میں عام حاجیوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے سونےکی تصویر وائرل
مکہ مکرمہ:۔30؍جون
(زین نیوز ویب ڈیسک)
اللہ کا گھر امیر و غریب، مسکین و یتیم، عربی و عجمی سب کے لیے ایک دوسری۔ اللہ نیتوں کو دیکھتا ہے کسی کے مال یا اس کی کوئی حیثیت نہیں۔
کعبہ شریف جا کر حج کے فرائض کی ادائیگی کے دوران یہ نہیں دیکھتا کہ کوئی غریب سفر کر رہا ہے یا کوئی امیر، ہر ایک اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے دل سے عبادت کرتے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم بھی اس سال حج کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ ان کی خؤبصورت تصور سماجی میڈیا پر خوب صورتی ہو رہی ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم اس سال حج کے مقدس سفر پر ہیں۔ 28 سالہ نوجوان نے حج کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
اس دوران ان کی مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے سوتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل تصویر میں انہیں عام حاجیوں کے ساتھ سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
Alhumduillah my religion teaches Equality
One of the Best Batter in the World Babar Azam sleeping in open sky at Muzdalifah like other Hajjis pic.twitter.com/KaOMJtyrMf— Muhammad Faizan (@PAKCricFC) June 28, 2023
پاکستان کے اسٹار بلے باز ون ڈے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ 2023 سے قبل حج کر رہے ہیں۔فیضان نامی ایک ٹویٹر صارف نے بابر اعظم کے حج کے سفر کی ایک نئی تصویر بھی ٹویٹ کی۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا۔الحمدللہ میرا مذہب مساوات کا درس دیتا ہے۔ دنیا کے بہترین بلے باز بابر اعظم دوسرے حاجیوں کی طرح مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں
یاد رہے کہ حاجی ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کرنے کے بعد میدانِ عرفات میں دعاؤں میں مشغول رہے۔بعد ازاں حجاج کے بعد از غروبِ آفتاب میدانِ عرفات سے مزدلفہ روانہ ہو گئے حجاج کرام نے مزدلفہ سے مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں۔
دوسری جانب بابر اعظم اور اُن کے بہترین دوست محمد رضوان کی احرامے نے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں دونوں کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیاٹر محمد رضوان اِن دنوں سرخیوں میں ہیں۔ کرکٹ کے موضوع سے الگ رضوان کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے

جسے دیکھ کر لوگ ان کی تعریفیں کرنے سے خود کو نہیں روک پا ر ہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی رضوان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ امریکہ کے بوسٹن شہر میں سڑک کنارے گاڑی روک کر نماز پڑھتے نظر آئے تھے۔
اب رضوان مکہ میں ہیں ، جہاں وہ ایک ویڈیو میں صفائی کرتے نظر آرہے ہیں۔ آٹھ سکنڈ کے ویڈیو میں رضوان مکہ میں مسجد کے اندر ہاتھ میں وائپر لئے صفائی کرتے نظر آرہے ہیں۔ان کے آس پاس نیلے کپڑوں میں صفائی اہلکار بھی کھڑے ہوئے ہیں، جو وہاں کا اسٹاف ہے
سعودی عرب کی حکومت COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے عازمین حج کی تعداد کو محدود کرنے کے تین سال بعد حج 2023 کو مکمل صلاحیت پر واپس آنے کی اجازت دے گی۔