Bengal-minister-jyotipriya-mallick

 ای ڈی نےمغربی بنگال کے وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک کو گرفتار کرلیا

تازہ خبر قومی
 ای ڈی نےمغربی بنگال کے وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک کو گرفتار کرلیا
راشن گھوٹالہ معاملہ میں 20 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ  8 مقامات کی تلاشی لی
کولکاتا:۔27؍اکتوبر
(زین نیوز ڈیسک)
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو مغربی بنگال کی وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک کو گرفتار کرلیا۔ جمعرات کی صبح تقریباً 8 بجے ای ڈی کی ٹیم ملک کے گھر پہنچی۔ 20 گھنٹے تک ای ڈی نے ملک کے گھر اور 7 دیگر مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔
آخرکار جمعہ کی صبح 4 بجے ملک کو راشن گھوٹالہ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک نے کہا کہ وہ ایک سازش کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت جنگلات سے پہلے  جیوتی پریہ ملک کے پاس فوڈ اینڈ سول سپلائی ڈیپارٹمنٹ کا چارج تھا۔
ای ڈی نے جیوتی پریہ ملک جو وزیرسول سپلائی تھے جب راشن کی تقسیم میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں ملک اور اس کے ساتھیوں سمیت آٹھ رہائش گاہوں پر چھاپے مارے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی تاجر بکیب الرحمن سے ملک کے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے، جسے حال ہی میں اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی تفتیشی ایجنسی نے تاجر بکیب الرحمن کی گرفتاری کے بعد ملک کے گھر پر چھاپہ مارا۔ رحمن کو گزشتہ ہفتہ ای ڈی کے چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جو کہ کیکھلی میں واقع ان کے فلیٹ پر 53 گھنٹے تک جاری رہا۔
رحمن کے فلیٹ سے 100 سے زائد دستاویزات ملی ہیں جن پر سرکاری دفاتر کی مہریں لگی ہوئی ہیں۔ اپنے رائس مل کے کاروبار کے علاوہ رحمن کے پاس کئی ہوٹل، ریزورٹس اور بارز بھی ہیں۔
ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ رحمن کی کمپنیوں میں 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران ریاست میں عوامی تقسیم کے نظام میں بہت سی بے ضابطگیاں ہوئیں اور راشن کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی۔ اس وقت ملک فوڈ اینڈ سول سپلائی ڈیپارٹمنٹ کے وزیر تھے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کہاکہ جیوتی پریہ ملک بیمار ہیں۔ اگر ای ڈی کے چھاپے کے دوران انہیں کچھ ہوا تو میں بی جے پی اور ای ڈی کے خلاف ایف آئی آر درج کروں گا۔
 ممتا بنرجی نے جمعرات 26 اکتوبر کو اپوزیشن لیڈروں کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ چھاپے پر ممتا نے کہا کہ بی جے پی ایک گندا سیاسی کھیل کھیل رہی ہے۔ انتخابات سے پہلے ملک بھر میں اپوزیشن لیڈروں پر ای ڈی کے چھاپے سے کیا اشارہ ملتا ہے؟
ممتا نے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا ای ڈی نے کسی بی جے پی لیڈر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے؟ ممتا نے کہا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ وہ سب کا تعاون چاہتی ہے، سب کا وکاس چاہتی ہے۔ حقیقت میں اس کا مطلب ہے سب کا سہارا، سب کی تباہی۔
ای ڈی تحقیقات اور چھاپوں کے نام پر لوگوں کو ٹارچر کر رہی ہے۔ انگریزوں کی طرح بی جے پی ان تمام لوگوں پر ظلم کر رہی ہے جو اس کے خلاف ہیں۔