Madhavi Lata

حیدرآباد :بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے برقعہ پوش خواتین کی ووٹر آئی ڈی چیک کی

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد :بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے برقعہ پوش خواتین کی ووٹر آئی ڈی چیک کی
واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تنازعہ ۔ ایف آئی آر درج
حیدرآباد:۔13؍مئی
(زین نیوز)
تلنگانہ : بی جے پی کی امیدوار مادھوی لتا جو حیدرآباد سے ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹراسد الدین اویسی کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں،انتخابی مہم کےآغاز سے ہی تنازعات میں گھری ہوئی ہیں۔
 مادھوی لتا ایک پولنگ بوتھ کے دورے کے دوران ووٹر شناختی کارڈ کی جانچ کرتے ہوئے دکھائے جانے والے ایک ویڈیو کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد خود کو ایک تنازعہ کی زد میں آگئیں
 مادھوی لتا کو بوتھ کے اندر مسلم خواتین سے ان کے برقع اتارنے اور اپنے ووٹر شناختی کارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی شناخت کرنے کے لیے کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بی جے پی امیدوارہ نے حیدرآباد کے ایک بوتھ میںکچھ مسلم خواتین ووٹرز کے آئی ڈی مانگے۔ اس کے چہرے سےنقا ب ہٹا کر آدھار کارڈ لیکرشناخت کےلئے ملایا۔جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلٹ فارم پر شدید اعتراض کیا جارہا ہے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مادھوی لتا کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی جارہی
واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حیدرآباد کے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن میں مادھوی لتا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر حیدرآباد کلکٹر نے کہا کہ مادھوی لتا کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 171C، 186، 505(1)(C) اور سیکشن 132 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مادھوی لتا نے کہاکہ مجھے آئی ڈی چیک کرنے کا حق ہے مادھوی لتا نے کہاکہ میں امیدوار ہوں۔ قانون کے مطابق امیدوار کو فیس ماسک کے بغیر شناختی کارڈ چیک کرنے کا حق ہے۔
میں مرد نہیں ہوں، میں ایک عورت ہوں اور بڑی عاجزی کے ساتھ میں نے صرف اس سے درخواست کی ہے۔ اگر کوئی اس کو بڑا ایشو بنانا چاہتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ خوفزدہ ہیں۔
اس سے قبل مادھوی لتا نے حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کے اعظم پور میں پولنگ اسٹیشن نمبر 122 کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ بہت سے ووٹروں کے نام نکال دیئے گئے ہیں۔
 انہوں نے الزام لگایا کہ یہاں سینئر سٹیزن ووٹر آ رہے ہیں، لیکن ان کے نام فہرست سے نکال دیے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ گوشہ محل کے رہنے والے ہیں، لیکن ان کے نام رنگاریڈی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔