سونیا نے میرے والد کی طبیعت ناساز ہونے پر فون بھی نہیں کیا
میرے والد جو باتھ روم تک نہیں جا سکتے ، گاندھی بھون لے جا کرکھنڈوا پہنایا گیا۔
بی جے پی ایم پی دھرم پوری اروند
حیدرآباد:۔28مارچ
(زین نیوزبیورو)

کانگریس کمیٹی کے سابق صدر ڈی سرنیواس (ڈی ایس) نے دوبارہ کانگریس میں شمولیت تنازعہ کی وجہ بن گئیی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس معاملہ نے خاندان میں ہلچل سی مچا دی ۔ سرنیواس کے بیٹے بی جے پی ایم پی دھرم پوری اروند نے کہاکہ ’’ان کے والد شروع سے ہی کانگریس کے حامی تھے۔
کم از کم سونیا گاندھی نے ان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فون کرتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے والد کانگریس پارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو کم از کم راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی ہمارے گھر آتیں اور انہیں پارٹی میں شامل کرلیتیں۔سابق صدرپی سی سی ڈی سرنیواس (ڈی ایس) دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے جس سے تنازعہ کھڑا ہوگیا۔
ان کے گھر والے پریشان ہیں۔ ڈی ایس کے دو بیٹوں کے درمیان اختلافات نے ہلچل سی مچا دی۔26؍مارچ کو ڈی سرینواس نے اپنے بڑے بیٹے دھرم پوری سنجے کے ساتھ گاندھی بھون میں کانگریس کے ریاستی امور کے انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے‘ صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی اور دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
ڈی سرنیواس جو کچھ عرصے سے علیل ہیں اور حال ہی میں دواخانہ میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج ہوئے اور وہیل چیئر پر گاندھی بھون آئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے ان کے بیٹے سنجے کے ساتھ مل کر انہیں گلے میں کھنڈوا پہناکر پارٹی میں مدعو کیا۔
پیر کو ان کے خاندان میں ڈرامائی پیش رفت ہوئی۔ڈی سرنیواس نے ایک خط جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کانگریس میں شامل ہوئے ایک دن گزرنے سے پہلے ہی پارٹی سے استعفی دے دیا۔ اسے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کو بھیج دیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عمر اور بیماری کی وجہ سے سیاست میں سرگرم نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے بیٹے سنجے کو آشیرواد دینے گاندھی بھون پہنچے تھے تو انہیں کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کیا گیا۔ ڈی سرنیواس کی بیوی وجے لکشمی نے بھی اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا۔
اس پیش رفت نے ریاست کے سیاسی حلقوں میں سنسنی پیدا کردی۔ ان کے بڑے بیٹے ڈی سنجے نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیااور الزام لگایا کہ یہ سب ان کے چھوٹے بھائی بی جے پی ایم پی دھرم پوری اروند کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطوط من گھڑت تھے اور ان کے والد کومجبور کر کے اس پر دستخط لی گئی
۔ کانگریس ذرائع نے الزام لگایا کہ یہ ڈرامائی پیش رفت اروند کے دباؤ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ لیکن اروند نے الزام لگایا کہ ان کے والد جو باتھ روم تک نہیں جا سکتے تھے، گاندھی بھون لے جا کرکھنڈوا پہنایا گیا۔