مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ رام پور پر بی جے پی کا قبضہ

تازہ خبر تلنگانہ
سماج وادی پارٹی کے امیدوار عاصم رضا ہارگئے
رام پور: ۔8؍ڈسمبر
(زیڈ این ایم ایس)
بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار آکاش سکسینہ نے اتر پردیش کی  مسلم اکثریتی حلقہ رام پور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں 17ویں راؤنڈ کے بعد اچانک ایس پی کے عاصم رضا کو پیچھے چھوڑ دیا اور جیت گئے۔ اس سے قبل عاصم رضاکو برتری حاصل تھی ۔
 سماج وادی پارٹی کے امیدوار عاصم رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ووٹوں کی گنتی پر سوال اٹھائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ووٹنگ کے دوران پولیس کے رویہ کو بھی برا بتایا۔ تاہم آکاش سکسینہ نے رام پور کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم رضا نے کہا کہ ہم سے غلط ہوا ہے۔ ہمارے ووٹرز کو ووٹنگ کے دوران ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہیں گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔
یہی نہیں، عاصم رضا نے یہاں تک کہہ دیا کہ پولیس لاٹھی، ڈنڈے اور ریوالور لے کر مسلم ووٹروں کے پیچھے بھاگی۔ اس کے علاوہ عاصم رضا نے انتخابات منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ جیت حاصل کرنے والے بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے کہا کہ رام پور شاید کشمیر کے بعد مسلم اکثریتی علاقہ حلقہ اسمبلی رام پور سیٹ ہے۔ یہاں سے بی جے پی کو ووٹ ملنے کا مطلب ہے کہ یوگی حکومت میں مسلمان خود کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک رام پور کے لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا ہے اور انہیں دبایا جا رہا ہے۔ لیکن اب وہ اس جال سے نکلنا چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایس پی کو مسترد کر دیا اور بی جے پی کو ووٹ دے کر تبدیلی کی