Jr Mahmood

نامور اداکار جونیئر محمود 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ممبئی میں آخری سانس لی

تازہ خبر فلمی
نامور اداکار جونیئر محمود 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ممبئی میں آخری سانس لی
ممبئی:۔8؍ڈسمبر
(زین نیوز )
بالی ووڈ اداکار نعیم سید جو جونیئر محمود کے نام سے مشہور ہیں، گزشتہ رات 2 بجے ممبئی میں انتقال کر گئے۔ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
اداکار کے اہل خانہ نے میڈیا کو دئیے گئے ایک بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کی ۔ بیان میں لکھا گیا جونیئر محمود صبح 2:15 پر اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا تھے ۔ ان کی روح کو ابدی سکون ملے۔
جونیئر محمود کے بیٹے حسنین نے انڈین ایکسپریس کو بتایا،کہ ہمیں ان کے چوتھے مرحلے کے معدے کے کینسر کے بارے میں صرف 18 دن پہلے معلوم ہوا۔
ہم نے انھیں ٹاٹا میموریل ہسپتال لے گئے۔ وہاں کے ڈین نے ہمیں بتایا کہ اس مرحلے پر علاج اور کیموتھراپی بہت تکلیف دہ ہوگی۔ ہسپتال نے مشورہ دیا تھا کہ ہم گھر پر اس کی دیکھ بھال کریں۔
جونیئر محمود نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ محبت زندگی ہے (1966) سے کیا جونیئر محمود نے کٹی پتنگ، میرا نام جوکر، پرورش اور دو اور دو پانچ سمیت کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 1967 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘نونہال سے کیا۔ جس کے بعد انہوں نے تقریباً 250 فلموں میں کام کیا۔
اداکار نے پیار کا درد ہے میٹھا میٹھا پیارا پیارا اور ایک رشتہ ساجھے داری کا جیسے شوز کے ساتھ ایک مختصر ٹیلی ویژن کا کام کیا۔
انہوں نے کئی مراٹھی فلمیں بھی پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیں۔نعیم سید کو مرحوم کامیڈی آئیکن محمود نے 1968 کی فلم سہاگ رات میں اسکرین کا نام شیئر کرنے کے بعد جونیئر محمود دیا تھا۔اداکار کی تدفین آج سانتا کروز قبرستان میں ادا کی جائیں گی۔پسماندگان میں اہلیہ لتا اور دو بیٹے ہیں۔