Rahul gandhi Jagtial Road Show

تلنگانہ : بی جے پی، بی آر ایس اور مجلس کے درمیان اندرونی معاہدہ

تازہ خبر تلنگانہ
تلنگانہ : بی جے پی، بی آر ایس اور مجلس کے درمیان اندرونی معاہدہ
 بی آر ایس نے پارلیمنٹ میں ہر بل کی حمایت کی
مجلس کانگریس کو روکنے اور بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانے کے لیے الیکشن لڑ تی ہے
جگتیال میں روڈ شو سے کانگریس رہنما ء راہول گاندھی کا خطاب
جگتیال:۔20؍اکتوبر
Imran zain(عمران زین )
ال انڈیا کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے بی جے پی ، بی آر ایس اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان تین پارٹیوں کا تاریک معاہدہ ہے اور سبھی متحد ہیں اور مل کر کام کرتے ہیں
 دہلی میں، بی آر ایس بی جے پی کی مدد کرتی ہے لوک سبھا میں بھی بی آر ایس نے پارلیمنٹ میں ہر بل کی حمایت کی ہے۔اور تلنگانہ میں بی جے پی اور مجلس اتحاد المسلمین بی آر ایس کی مدد کرتی ہے۔مجلس اتحاد المسلمین دوسری ریاستوں میں کانگریس پارٹی کو روکنے اور بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے۔
راہول گاندھی  جو ‘وجئے بھیری یاترا’ پر ہیں جگتیال ضلع کے مرکز کے نئے بس اسٹینڈ چوک پر روڈ شو کو مخاطب کرررہے تھے اس روڈ شو میں کانگریس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور راہول گاندھی کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف کے سی آر خاندان ہی تلنگانہ پر دس سال سے حکومت کر رہا ہے جبکہ تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ سیلف گورننس اور سماجی تلنگانہ کے لیے تحریک چلا رہے ہیں لیکن ریاست کا پورا فنڈ چاہے وہ زمین ہو، ریت ہو یا شراب، سب ایک ہی خاندان کے کنٹرول میں ہے ہزاروں کروڑ روپے کمائے جا رہے ہیں
تمام پیسہ ریاست کے ایک خاندان کے پاس جاتا ہے، آپ کا سارا پیسہ کے سی آر خاندان کو جاتا ہے۔ کے سی آر نے پچھلے 10 سالوں سے آپ سے پیسہ لوٹا ہے۔ میں آپ کو بتا رہا ہوں کے سی آر نے آپ سے جو بھی رقم لوٹی ہےہم آپ کو واپس کرنے والے ہیں
 یہاں کی شوگر فیکٹریاں بند پڑی ہیں راہول گاندھی نے وعدہ کیا کہ جب کانگریس ریاست میں حکومت بنائے گی تو وہ شوگر فیکٹری کے احیاء عمل میں لایا جائے گا ہلدی کے لیے 12 سے 15 ہزار اور دھان کے لیے 500 فی کوئنٹل کی امدادی قیمت دی جائے گی
 انہوں نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے توجمہوری تلنگانہ لائیں گے۔راہول گاندھی نے کہاکہ تلنگانہ آکر خوش ہیں تلنگانہ کے ساتھ ان کا رشتہ سیاسی رشتہ نہیں ہے، بلکہ پیارمحبت، پیار اور خاندان کا رشتہ ہے۔ یہ رشتہ نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی کے ساتھ آیا ہے۔
 انہوں نے یاد دلایا کہ سونیا گاندھی نے مختلف طبقات کے لوگوں کے لیے تلنگانہ دیا حالانکہ وہ جانتی ہیں کہ اگر وہ تلنگانہ دیں گی تو پارٹی کو سیاسی طور پر نقصان پہنچے گالیکن اسکی کوئی پرواہ نہیں کی اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لا یا ہے
 کہا کہ سال 2004 میں کانگریس نے آپ سے تلنگانہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ سونیا جی نے تلنگانہ بنانے میں آپ کی پوری مدد کی۔ میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ اگر سونیا جی نے تلنگانہ کی مدد نہ کی ہوتی تو تلنگانہ نہیں بن پاتا۔
 کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے انتخابی مہم میں جگتیال میں روڈ شوسے خطاب کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ تلنگانہ کے شہریوں کا خیال تھا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے ساتھ ہی تلنگانہ میں عوام راج کرے گی لیکن اس کی تشکیل کے بعد صرف ایک خاندان ہی رہ گیا ہے جاگیرداروں کا جو ریاست پر حکمرانی کررہا ہے
Rahul gandhi
راہول گاندھی نے کہاکہ میں بی جے پی کے خلاف لڑتا ہوں اور میرے خلاف30-25 مقدمات ہیں۔ میری لوک سبھا کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔ انہوں نے میرا گھر بھی لے لیا جو میں نے خوشی خوشی دے دیا۔ مجھے گھر کی ضرورت نہیں، پورا ہندوستان میرا گھر ہے۔
 انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی ملک کی دولت کو لوٹ رہے ہیں اور وہ ملک کی حفاظت کے لئے ایک سپاہی کی طرح کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اندرا اور راجیو نے ملک کی سالمیت اور اتحاد کے لئے مل کر کام کیا ہے میں بھی ان ہی کے نقش قدم پر چلوں گا ملک کی سالمیت اور اتحاد کے لئے کا م کروں گا
راہول گاندھی نے واضح کیا ہے کہ ملک اور ریاست میں کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد او بی سی ذات کی مردم شماری کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر او بی سی آبادی کا علم ہو تب ہی ان کے لیے بجٹ مختص کرنا ممکن ہو سکے گا۔
انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر کے سی آر کو ذات پات کی مردم شماری پر بات نہ کرنے پرسخت تنقید کی۔ پی ایم نریندر مودی اور سی ایم کے سی آر یہاں ذات پات کی مردم شماری نہیں کرانا چاہتے۔ کانگریس تلنگانہ کے اس خواب کو پورا کرے گی۔
راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ 90 آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران اعلیٰ ذات سے ہیں صرف تین او بی سی افسران ہیں اور وہی فیصلہ کرتے ہیں کہ لاکھوں کروڑوں کا بجٹ کتنا مختص کیا جائے۔
 کیا ملک میں او بی سی کی آبادی صرف 5 فیصد ہے؟ پی ایم مودی آپ کو یہ سچ نہیں بتانا چاہتے، کیونکہ وہ آپ کی جیب سے پیسہ نکال کر اڈانی جیسے لوگوں کی جیبوں میں ڈال دیتے ہیں۔
راہول گاندھی نے کہاکہ تلنگانہ کے ملوگو میں میری بہن پرینکا گاندھی کو انتخابی مہم کے لیے مدعو کیا ہے۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر عوام کا تلنگانہ تشکیل دیا جائے گا۔
مزید کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کے شیروں کی حکومت ہوگی۔ یہاں عوام کی حکومت ہوگی۔ کانگریس کے ببر شیر بی آر ایس حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔
کہاکہ آپ کا جوش دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ کانگریس اقتدار میں آئے گی۔انھوں نے کانگریس اُمیدوار ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی اور کانگریس کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہاکہ کے سی آر کو اقتدار سے بیدخل کرکے باہر کا راستہ دیکھائیں۔راہول گاندھی کا جگتیال روڈ شو کامیاب رہا۔
قبل ازیں راہول گاندھی نے جگتیال جاتے ہوئے راہول گاندھی جگتیال کے کنڈہ کٹو میں نوکہ پلی علاقے میں وقفہ لیا اور سڑک کنارے ایک دکاندار کو ڈوسا بنانے میں ہاتھ آزما کر حیران کر دیا۔ انھوں نے بچوں میں چاکلیٹ بھی تقسیم کیں اور سڑک کے کنارے ایک سٹال پر ڈوسہ بنانے میں ہاتھ آزمایا
 اسی دکان پر ایک بزرگ خاتون نے بتایا کہ انہیں 2000 روپے پنشن ملتی ہے جو کہ ان کے جینے کے لیے کافی نہیں ہے۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ کانگریس کی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی آپ کی پنشن دوگنی کر دی جائے گی یعنی 4000 روپے۔ اگر آپ بیمار ہوتے ہیں تو آپ کو 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس ملے گا۔
 اس موقع پر کانگریس کے سرکردہ قائدین کے سی وینوگوپال، مانکیاراؤ ٹھاکرے، وشنو ناتھ، ٹی پی سی سی کے صدور ریونت ریڈی، مالو بٹی وکرمارکا، اتم کمار ریڈی، مدھویشکی گوڈ، سیتااکا، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، سریدھر بابو، اڈلوری لکشمن کمار، پونم پربھاکر، بی بی سی کے صدر وجیہ لکشمی، شوبھارانی اور دیگر موجودتھے۔
راہول گاندھی تلنگانہ میں تیسرے دن انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ تلنگانہ میں 119 سیٹوں کے لیے 30 نومبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔