Koratla Attack

تلنگانہ : جگتیال ضلع کے شہر کورٹلہ میں بی آر ایس لیڈر پر تیز دھار ہتھیاروں سےجان لیوا حملہ۔ علاج کے دوران فوت

تازہ خبر تلنگانہ
 تلنگانہ : جگتیال ضلع کے شہر کورٹلہ میں بی آر ایس لیڈر پرتیز دھار ہتھیاروں سے جان لیوا حملہ۔ علاج کے دوران فوت
کورٹلہ:۔8؍اگست
(زین نیوز )
تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں شہر کورٹلہ کے اولڈ بس اسٹانڈ ‘ گائتری کو آپرئیٹو اربن بینک، پرکاشم روڈ پرانے میونسپل آفس
کے قریب واقع ایک ہوٹل میں آج صبح کورٹلہ بلدیہ وارڈ نمبر 9 کی نمائندہ خاتون کونسلر پوگولہ اُوما کے شوہر بی آر ایس لیڈر  48 سالہ پوگولہ لکشمی راجم پر نامعلوم افراد نے تیز دھار ہتھیاروں سے سر اور گلے پر حملہ کردیا۔
۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نقاب میں تھے جو دو حملہ آور موٹر سیکل پر آئے تھے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کی وجہ سے لکشمی راجم کے چہرے پر  اور گلے میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور خون بہہ گیا
بتایا جاتا ہے کہ لکشمی راجم کسی کام کے وجہ سے وہاں پہنچا تھا ۔اچانک سے پہنچے حملہ آوروں کے حملہ میں لکشمی راجم شدید زخمی ہوگیا۔ تشویشناک حالت میں اسے فوری طور پر ایک مقامی پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا
ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا حالت بگڑنے پر اسے بہتر علاج کے لیے ایمبولینس کے ذر کریم نگر کے چلمیڈا آنند راؤ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا اور موت واقع ہوگئی۔ حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں
سرعام کونسلر کے شوہر پر تیز دھار ہتھیاروں سے اچانک حملہ کی وجہ سے عوام میں سراسمیگی کی لہر دوڑ گئی۔
واقعہ کی اطلاع پر کورٹلہ سب انسپکٹر  کرن کمار نے عملہ کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ایک مقدمہ درج رجسٹر ڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے مدد سے حملہ آوروں کا پتہ چلانے میں مصروف ہوگئی ہے۔
اس موقع پر ایس  آئی کا کہنا تھا کہ وہ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیں گے
ذرائع کے مطابق کورٹلہ پولیس نے بی آر ایس لیڈر کے  قاتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بی آر ایس لیڈر کے قتل کے بعد شہر  کورٹلہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے
۔بی آر ایس لیڈر کے قتل سے کورٹلہ کے پارٹی قائدین کے ہلچل سی مچ گئی ہے اور شہر کورٹلہ میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔