مہاراشٹر میں 2 بسوں تصادم 6 افراد ہلاک، 20 زخمی

بین الریاستی تازہ خبر جرائم حادثات
مہاراشٹر میں 2 بسوں تصادم 6 افراد ہلاک، 20 زخمی
ممبئی:۔29؍جولائی
(زین نیوز )
مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں دو پرائیویٹ بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ملکاپور شہر کے ایک فلائی اوور پر ہفتہ کی رات تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔
حادثہ اتنا بھیا نک تھا کہ دونوں بسوں کے سامنے کے حصے تباہ ہوگئے پولیس کے مطابق، ملکاپور علاقے میں نندور ناکہ فلائی اوور پر NH 53 پر صبح تقریباً 2.30 بجے دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حکام کے مطابق ان میں سے ایک بس امرناتھ یاترا سے ہنگولی واپس آ رہی تھی۔جبکہ دوسری رائل ٹریول کمپنی کی ملکیت والی بس ناسکم کی طرف جارہی تھی۔حادثہ ٹرک کے اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔
ناسک کی طرف جارہی ایک بس نے ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعد ضلع کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا۔ فلائی اوور پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک بھی بند رہی۔
عہدیدارنے بتایا کہ دو خواتین سمیت 6افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ضلعی پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا۔۔ معمولی زخمی ہونے والے 32 مسافروں کو قریبی گرودوارہ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔
مرنے والوں میں امرناتھ سے واپس آنے والی بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اورنعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم مردہ خانہ منتقل کردیا