بھیمگل:۔3؍ڈسمبر
(زین نیوز)
جمعیت العلماء شاخ بھیمگل وباباپور کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہء عام بعنوان اصلاح معاشرہ بتاریخ 4 ؍ڈسمبر 2022 بروز اتوار بعد نماز ظہر بمقام جامع مسجد بھیمگل منعقد کیا جا رہا ہے
جس کی صدرات حافظ محمد لئیق خان صاحب صدر جمعیت العلماء نظام آباد فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصیح ضرت مولانا سید بشیر احمد صاحب حسامی دامت بركاتھم ناظم مدرسہ مصباح العلوم حیدر آباد کا بصیرت افروز خطاب ہوگا
جلسہ کے ضمن میں آج جلسہ کی پوسٹر کی رسم اجرائی بعد نماز ظہر جامع مسجد بھیمگل میں صدر جمعیت العلماء بھیمگل مولانا جمیل بیگ‘صدر انجمن تنظیم المساجد انجم علی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
اس موقع جمیعت علماء نائب صدر حافظ محسن معتمد جاوید احمد ‘محمد عبدالمصور نامہ نگار‘نامہ نگار محمد عقیل عبدالعلیم حسیب قریشی ‘محسین ‘محمد مجیب ‘حافظ ریاض حکیم عمران دیگر حضرات موجود تھے اس جلسے میں نعت خواں شہکار ترنم ‘ محمد احمد ساغر صاحب بودھن تشریف لارہے
صدر جمعیت العلماء مولانا جمیل بیگ نے برادران اسلام ‘مرد وخواتین سے پرخلوص اپیل کی کہ اس جلسہ میں ؎کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں۔
۔ خواتین کے لئے کمیٹی ہال بھیمگل میں خصوصی پردے کا انتظام رکھا گیا ہے