تلنگانہ : خاتون کے گلے سے چین چھین کر لڑکا لڑکی اسکوٹی پر فرار ہونے کامیاب
نلگنڈہ: ۔12؍جنوری
(زین نیوز)
یہ خبر ان لوگوں کے لیے آنکھ کھولنے والی ہے جو اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ چین چھیننے کی وارداتیں لڑکے ہی انجام دیتے ہیں۔لیکن ایک نوجوان لڑکی نے ایک لڑکے کی مدد سے چین اسنچنگ کی وارداتیں انجام دیکر اس گمان کو ختم کردیا کہ لڑکے ہی ایسی وارداتیں انجام دیتے ہیں
۔بلاخوف ہاتھ کی صافی کے ساتھ لڑکی نے چین اڑاکر یہ ثابت کردیا کہ سرقہ کے معاملہ میں بھی وہ لڑکوں سے پیچھے ہیں ۔ شاید ایسے واقعات صرف فلموں میں ہی دیکھنے کو ملتے ہونگے۔ ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ نلگنڈہ ضلع دیوراکنڈہ میں پیش آیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو اب سوشل میڈیا واٹس ایپ پر وائرل ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نلگنڈہ ضلع کے ماری گوڈا پولیس اسٹیشن حدود میں ایک اسکوٹی پر سوار جورا جمعہ کی دوپہر کے وقت وہاں موجود ایک خاتون کے گلے میں زنجیر چھین کر فرارہوگیا ۔جب خاتون کے گلے سے چین کا سرقہ ہوا توخاتون نے زور سے چیخ ماری تو مقامی لوگوں نے بائک پر سوار جوڑے کو پکڑنے کے لیے ان کا پیچھا کیا
చైన్ స్నాచింగ్కు పాల్పడుతున్న లవర్స్.. ఖంగుతిన్న పోలీసులు
నల్గొండ జిల్లా దేవరకొండ మండలం మర్రిగూడ పోలీస్ స్టేషన్ పరిధిలో ఘటన. బైక్ పై వచ్చి ఓ మహిళ మెడలోంచి చైన్ స్నాచింగ్ చేసిన లవర్స్.
స్థానికులు వెంబడించినా, హై స్పీడుతో పరారైన లవర్స్. నాలుగు ప్రత్యేక బృందాలు ఏర్పాటు చేసి… pic.twitter.com/Xgq736TaNj
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) January 12, 2024
لیکن یہ جوڑا اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ا سکوٹی پربغیر ہیلمٹ کے بہت تیز رفتاری سے فرار ہونے کامیاب ہوگیا پیچھا کرنے والو ں نے ویڈیو بنائی ۔جس کے بعد متاثرہ نے میریگوڈیم پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے اس کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ جس جگہ چین سنیچنگ کی واردات ہوئی وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ادھر پولیس بھی اس وقت حیران رہ گئی جب سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا نظر آئے۔، دیوراکنڈہ ڈی سی پی نے واقعہ کےبعد چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس چوری میں ملوث لڑکی اور لڑکے کی تفصیلات معلوم ہونی ہیں۔