حیدرآباد: ایس پی رینک کے پولیس عہدیدار کے خلاف خاتون ملازمہ پر جنسی ہراسانی کا الزام ، کیس درج

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
حیدرآباد: ایس پی رینک کے پولیس عہدیدار کے خلاف خاتون ملازمہ پر جنسی ہراسانی کا الزام ، کیس درج
حیدرآباد:۔30؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ کے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ایس پی کشن سنگھ کی مبینہ طور پر جنسی ہراسانی سے تنگ آکرتلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ ( TSSPDCL ) کی ایک خاتون ملازمہ نے ہفتہ کو حیدرآباد میں چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی
 پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں خاتون ملازم نے الزام لگایا کہ کشن سنگھ اسے کافی عرصے سے ہراساں کر رہا تھا ۔متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر گریٹر حیدرآباد کے رچاکونڈہ پولیس کمشنریٹ کے تحت چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن میں سی آئی ڈی کے ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کوتہ پیٹ میں ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے ساتھ کام کرنے والی خاتون نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ دو سال سےسرور نگر اسٹیڈیم میں قومی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے دوران پہلی بار اس سے ملی تھی تب سے عہدیدارسے ہراساں کر رہا تھا۔
شکایت کنندہ کے مطابق ایس پی نے اسے موبائل نمبر لیا اور اسے واٹس ایپ پر فحش پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز بھیج رہا تھا۔ اس نے اسے ساڑھی میں اپنی تصویر بھیجنے کو بھی کہا تھا۔
اس نے الزام لگایا کہ عہدیدار نے اس سے کہا تھا کہ وہ اس کی طرف سے منعقد کی جانے والی خصوصی کلاس میں شرکت کرے۔ ایک اور موقع پر، اس نے مبینہ طور پر اس سے کہا کہ وہ کسی کیس پر بات کرنے کے لیے اس سے ذاتی طور پر ملاقات کرے۔
پولیس نے سی آئی ڈی عہدیدار کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354 اے (جنسی ہراسانی) کے تحت مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کی۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔