نئی دہلی14 دسمبر
(نمائندہ خصوصی)
چیف منسٹر تلنگانہ و بھارت راشٹراسمیتی (بی آرایس)کے سربراہ کے چندرشیکھرراؤ نے جو ملک کی سیاست میں معیاری تبدیلی کے لیے جدوجہد کرنے پرعزم ہیں نے أج دہلی میں پارٹی کے قومی دفتر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پارٹی کے قومی پرچم کی نقاب کشائی کی۔
بی آر ایس پارٹی دفتر کے افتتاحی پروگرام میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور یوپی کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو، جے ڈی ایس لیڈر اور کرناٹک کے سابق چیف منسٹر کمار سوامی، تمل ناڈو سے ودوتھلائی چروتائیگل کچی پارٹی کے ایم پی چدمبرم، بی آر ایس پارٹی کے ایم ایل ایز، ایم ایل سی، ایم پی اور دیگر نے شرکت کی۔
پارٹی دفتر کے افتتاح سے قبل چیف منسٹر نے اپنی بیوی کے ساتھ پوجا کی۔ویدک پنڈتوں نے چیف منسٹر کو آشیرواد دیا۔چندرشیکھرراؤنے ملک کی سیاست میں اہم رول ادا کرنے کے لیے حال ہی میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا نام بدل کر بھارت راشٹرا سمیتی رکھا تھا۔
چیف منسٹرمسٹر کے چندرشیکھرراو نے مہورت کے مطابق ٹھیک 12بجکر37منٹ پر پارٹی کا پرچم لہرایا اور 12بجکر43منٹ پر پارٹی کے دستاویز پر دستخط سے پہلے پارٹی کے دفتر میں ذمہ داری سنبھالی۔پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، اوڈیشہ اور تمل ناڈو کے کسان لیڈروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
بی آرایس کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر تہوار کی طرح ماحول نظرآرہا تھا کیونکہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈروں بشمول وزرا، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور دیگر سینئر لیڈران بڑی تعداد میں اس تقریب میں شرکت کے لئے دہلی پہنچ گئے تھے ۔ چیف منسٹر نے جیسے ہی پارٹی کا پرچم لہرایا۔
بی آر ایس پارٹی کے قومی دفتر کے افتتاح کے موقع پر دہلی کی سردار پٹیل روڈ گلابی ہو گئی۔ ایس پی روڈ پر بی آر ایس پارٹی فلیکس اور کٹ آؤٹس کے ساتھ ایک خاص کشش کی طرح نظر آئی۔ دوسری جانب پروگرام میں شرکت کے لئے آنے والے پارٹی قائدین اور اہم رہنماؤں کے ساتھ گہما گہمی کا ماحول رہا۔