کوئمبتور رینج ڈی آئی جی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا

تازہ خبر فلمی

کوئمبتور رینج ڈی آئی جی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا

کوئمبتور :۔7؍جولائی
(زین نیوز ورلڈ ڈیسک)
کوئمبتور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) وجے کمار آئی پی ایس نے جمعہ 7 جولائی کو گن من کی پستول کا استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

 45 سالہ آئی پی ایس افسر کا تعلق تمل ناڈو کے تھینی سے تھا اور وہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئمبتور رینج کے عہدے پر تعینات تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وہ اپنی رہائش گاہ سے اپنے کیمپ آفس کی طرف پیدل گئے اور عمارت میں داخل ہوتے ہی گن مین سے کہا کہ وہ اپنا سروس ریوالور حوالے کر دے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گن من جو اس بات پریشان تھابعد میں اندر پہنچا تو وجے کمار کو مردہ پڑا دیکھا۔ یہ واقعہ کوئمبتور ریس کورس کے قریب ریڈ فیلڈز میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق، آئی پی ایس افسر صبح تقریباً 6.45 بجے صبح کی سیر سے گھر واپس آیا اور اپنے پرسنل سیکوریٹی آفیسر سے اپنی پستول حوالے کرنے کو کہا۔ مبینہ طور پر اس نے صبح 6.50 بجے کے قریب خود کو گولی مار لی۔

پولیس کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق دفتر ڈپریشن کا شکار تھا اور نیند کی کمی کی وجہ سے ادویات کی زد میں تھا۔ ایک افسر نے میڈیاکو بتایا اسے مشاورت فراہم کی گئی تھی اور اس کے خاندان کو بھی کچھ دن پہلے کوئمبتور لایا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن جن کے پاس ہوم پورٹ فولیو بھی ہےنے ٹویٹ کیا افسر وجئے کمار کی بے وقت موت کی خبر سن کر صدمہ اور افسوس ہوا۔

انہوں نے مختلف کرداروں میں اچھی خدمات انجام دی ہیں، بشمول ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ان کی موت ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ تمل ناڈو کے محکمہ پولیس کے لیےناقابل تلافی نقصان ہے پولیس فورس میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔