Delhi Vihar Blast

دہلی کے پرشانت وہار میں دھماکہ۔ عوام میں خوف وہراس

تازہ خبر قومی
دہلی کے پرشانت وہار میں دھماکہ۔ عوام میں خوف وہراس
نئی دہلی: ۔28؍نومبر
(زین نیوز ڈیسک)
قومی راجدھانی دہلی میں زبردست دھماکہ ہوا۔ مصروف پرشانت وہار میں ایک مٹھائی کی دکان میں بم دھماکہ ہوا۔ پی وی آر ملٹی پلیکس کے قریب دھماکے سے کافی ہنگامہ مچ گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فائر بریگیڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔
 پولیس کو دھماکے کی جگہ سے سفید پاؤڈر ملا۔ یہ دھماکہ صبح 11.48 پر ہوا اور علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے وضاحت کی کہ اس علاقے میں آٹو پارک کرنے والا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ علاقے کی مکمل چیکنگ کی جا رہی ہے۔ دھماکے کی وجہ کی گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کا خیال ہے کہ کم شدت کا بم دھماکہ ہوسکتا ہے۔
دہلی فائر سروس نے جمعرات کو کہا کہ اسے قومی دارالحکومت کے پرشانت وہار سے ایک دھماکے سے متعلق کال موصول ہوئی ۔ حکام کے مطابق فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دہلی فائر سروس نے کہاکہ "آج صبح 11.48 بجے پرشانت وہار علاقے سے ایک دھماکے سے متعلق کال موصول ہوئی تھی۔
فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں،” دہلی فائر سروس نے کہا۔ ایک بیان میں، پولیس نے کہا کہ پی سی آر یونٹ کو ایک کال موصول ہوئی جس میں پرشانت وہار علاقے میں بم جیسے دھماکے کی اطلاع ملی۔ بم کا پتہ لگانے والی ٹیم، ڈاگ اسکواڈ، مقامی پولیس فورس اور دہلی فائر سرویسس موقع پر موجود ہیں۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ دھماکہ اس دھماکے سے ملتا جلتا ہے جو گزشتہ ماہ پرشانت وہار میں سی آر پی ایف اسکول کی باؤنڈری وال کے باہر ہوا تھا۔لیکن یہ بہت کم شدت کا دھماکہ تھا جو ایک مٹھائی کی دکان کے سامنے ہوا، ہم ابھی ان کو جوڑ نہیں سکتے
ایڈیشنل کمشنر راجیو رنجن سمیت سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔20 اکتوبر کو، گزشتہ ماہ روہنی کے پرشانت وہار علاقے میں سی آر پی ایف اسکول کی دیوار کو ایک زوردار دھماکہ ہوا۔