ایم ایل سی کویتا نے دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ای ڈی کے سمن کو ‘مودی نوٹس قرار دیا
ای ڈی کا سمن سیاسی طو پر محرک ہے۔بی آر ایس کسی سیاسی پارٹی کی بی ٹیم نہیں ہے
حیدرآباد: ۔14؍ستمبر
(زین نیوز )
بھارت راشٹرا سمیتی ایم ایل سی کے کویتا نے جمعرات کو کہا کہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا نوٹس سیاسی طور پر محرک ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات پر نظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔ہماری پارٹی کی قانونی ٹیم اس کا جائزہ لے رہی ہے
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نوٹس کو "مودی نوٹس” قرار دیتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی دخترنے تصدیق کی کہ انہیں یہ موصول ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ قانونی سہارا لیں گی اور پارٹی کی قانونی ٹیم کے مشورے سے چلیں گی۔
ایم ایل سی کے کویتا نے ان سوالوں کو ٹال دیا کہ آیا وہ جمعہ کو دہلی میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ قانونی ٹیم کے مشورے سے جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسے اپنی پارٹی کے لیگل سیل کو بھجوا دیا ہے ہم ان کے مشورے پر عمل کریں گے۔
نوٹس پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے، کویتا نے نظام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کسی بھی انتخابی ریاست میں بی جے پی کا طریقہ کار رہا ہے اور چونکہ تلنگانہ میں انتخابات ہونے والے ہیں اسی تکنیک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمن ’’ای ڈی نوٹس نہیں بلکہ مودی نوٹس‘‘ ہے یہ نوٹس سیاسی مہم کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ نوٹس کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے نظام آباد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ سیاسی اور انتہائی سیاسی اورر حوصلہ افزائی کا سمن ہے جو آئندہ انتخابات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔یہ ایک کبھی نہ ختم ہونے والے ٹی وی سیریل کی طرح چل رہا ہے
ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ آنے والے انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ میں چارج اپ ماحول کی وجہ سے یہ سیاسی طور پر محرک ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اسے سنجیدگی سے مت لو۔ یہ صرف سیاسی ہے۔ ہم قانونی سہارا لیں گے،
انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کا طریقہ کار انتخابی ریاستوں میں ای ڈی نوٹس جاری کرنا ہے۔ کویتا نے کہا کہ نوٹس افسوسناک ہے۔ بی آر ایس کسی سیاسی پارٹی کی بی ٹیم نہیں ہے بلکہ ’’اس ملک اور تلنگانہ کے عوام کی اے ٹیم‘‘ ہے اور یہ کہ لوگ بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔
یہ الزام لگاتے ہوئے کہ تحقیقات سست رفتاری سے چل رہی ہے انہوں نے کہاکہ فتیش گزشتہ ایک سال سے ہو رہی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ 2G اسپیکٹرم گھوٹالے کی تحقیقات میں بھی اتنا وقت لگا۔
بی آر ایس لیڈر نے کہا کہ تلنگانہ کے لوگ اس نوٹس کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔ ای ڈی نے اس سے قبل 11، 20 اور 21 مارچ کو اس معاملے میں کویتا سے پوچھ گچھ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے قومی لیڈر کے طور پر ابھرنے اور آنے والے انتخابات کے بعد بی آر ایس تلنگانہ میں حکومت بنانے کے خوف کی وجہ سے نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔