دہلی سے سان فرانسسکو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے انجن میں خرابی، روس میں لینڈنگ

تازہ خبر عالمی
 دہلی سے سان فرانسسکو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے انجن میں خرابی، روس میں لینڈنگ
نئی دہلی :۔6؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
نئی دہلی سے سان فرانسسکو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی۔ اسے روس میں اتارا گیا۔ ایئرلائن کے حکام نے بتایا کہ طیارہ مگدان ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گیا۔ طیارے میں 216 مسافر اور عملے کے 16 ارکان سوار تھے
ایک بیان میں، ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا، "ایئر انڈیا کی پرواز AI173 جو دہلی سے سان فرانسسکو کے لیے چل رہی تھی، اس کے ایک انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ 216 مسافروں اور 16 عملے کے ساتھ پرواز کا رخ موڑ کر روس کے مگدان ہوائی اڈے پر بحفاظت اتار لیا گیا
ترجمان نے مزید کہا کہ "مسافروں کو زمین پر ہر طرح کی مدد فراہم کی جا رہی ہے اور انہیں جلد از جلد ان کی منزلوں تک پہنچنے کے لیے متبادل اختیارات فراہم کیے جائیں گے۔ طیارے کی زمین پر لازمی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ہم مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر دلی طور پر معذرت خواہ ہیں