کتے کے خوف سے ڈیلیوری بوائے تیسری منزل سے گر گیا: مالک کے خلاف مقدمہ درج۔

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
کتے کے خوف سے ڈیلیوری بوائے تیسری منزل سے گر گیا: مالک کے خلاف مقدمہ درج۔
حیدرآباد:۔22؍مئی
(زین نیوز )
حالیہ دنوں میں کتوں کے مسلسل حملوں کی وجہ سے جانوروں کے تئیں خوف بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ حیدرآباد کےپنچاوتی کالونی منی کونڈا میں ایک ڈلیوری بوائے گاہک کے کتے کے حملے سے بچنے کے دوران بھاگنے کے بعد تیسری منزل سے گر گیا۔ اسے چوٹیں آئی ہیں لیکن وہ خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ اتوار کا ہے۔
پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد الیاس ایمیزون ڈیلیوری بوائے ہے۔ وہ منی کونڈہ کے پنچاوتی اپارٹمنٹ میں فوڈ کی فراہمی کے لیے گیا تھا۔ گاہک کا دروازہ قدرے کھلا تھا۔ کتا وہاں سے نکلا اور بھونکتا ہوا اس کا پیچھا کرنے لگا۔
الیاس خود کو بچانے کے لیے بھاگا اور ریلنگ پر چڑھ گیا۔ پاؤں پھسلتے ہوئے وہ نیچے گر گیا۔ اس کے بعد گاہک اور دیگر لوگ اسے ہسپتال لے گئے۔
عمارت کی سائیڈ وال پر گرنے والے الیاس کے کئی فریکچر ہو گئے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ رائئے درگام پولیس نے الیاس کا بیان ریکارڈ کر لیا۔
سائبرآباد پولیس نے کہا کہ کتے کے مالک کے خلاف آئی پی سی سیکشن 289 (جانوروں کے تعلق سے لاپرواہی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔
دریں اثنا، دریں اثنا، تلنگانہ گِگ اینڈ پلیٹ فارم ورکرس یونین (ٹی جی پی ڈبلیو یو) کے صدر شیخ صلاح الدین نے کتے کے مالک سے ڈیلیوری ایجنٹ کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا مطالبہ کیا۔
س سال جنوری میں بھی حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ جہاں شوبھنا نامی خاتون کے پالتو کتے کے حملے کے خوف سے تمل ناڈو میں ہی 23 سالہ فوڈ ڈیلیوری ایجنٹ کی موت ہوگئی۔ ڈلیوری بوائے نے اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی تھی جب کتے نے اس کا پیچھا کیاتھا