ناراض مسافر نے آکاسا ایئر لائنز کی خاتون ملازم کو ناراض تھپڑ رسید کردیا۔مقدمہ درج
لکھنؤ :۔2؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مسافر نے آکاسا ایئر لائن کمپنی کے ملازم کو تھپڑ مار دیا۔ اس کے خلاف سروجنی نگر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔
دراصل ایک جوڑا ممبئی جانے کے لیے فلائٹ کے وقت سے تقریباً 15 منٹ تاخیر سے ہوائی اڈے پر پہنچا۔ یہاں پہنچنے کے بعدآکاسا ایئر لائن کمپنی کے کاؤنٹر پر تعینات ایک خاتون ملازم نمشا سے فلائٹ میں سوار ہونے کی اجازت مانگی۔
لیکن قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے خاتون ملازم نے جانے سے انکار کر دیا۔ بتایا کہ وہ اس میں اس کی مدد نہیں کر سکتی۔ اس کے بعد معاملہ بڑھنے لگا۔ یہ دیکھ کر خاتون مسافر طیش میں آگئی اور آکاشا ایئرلائن کی کسٹمر کیئر ایگزیکٹو خاتون ملازم کو تھپڑ مار دیا۔
ایگزیکٹو کو تھپڑ مارنے کے بعد باقی ملازمین غصے میں آگئے۔ جب معاملہ بگڑنے لگا تو ایئرپورٹ پر تعینات سیکوریٹی اعہدیدارروں نے مداخلت کی۔ معاملے کی اطلاع پر سروجنی نگر پولیس بھی پہنچ گئی۔ خاتون ملازم کی شکایت پر مسافر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کسٹمر کیئر ایگزیکٹیو نمیشا نے بتایا کہ اکرم اور ان کی اہلیہ 15 منٹ تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ اس کے بعد اس نے زبردستی سفر کرنے پر اصرار کیا۔ قواعد کا حوالہ دیتے ہوئےاس نے کہاکہ میں آپ کی مدد نہیں کر سکتی۔
میں نے کہاکہ آپ کا جہاز سفر کے لیے تیار ہے اور ٹیک آف کرنے والا ہے۔ آپ کو اس میں سفر نہیں کر سکتے۔ اسی دوران اکرم خان کی بیوی نے مجھے تھپڑ مار دیا۔ اس کے بعد آکاشا ایئر لائن کے کاؤنٹر پر تعینات ملازمین میں ہلچل مچ گئی۔
سروجنی نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج شیلیندر کمار گری نے بتایا کہ اکرم خان اور ان کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں مسافر ممبئی کے رہنے والے ہیں۔ لکھنؤ میں ایک رشتہ دار کے گھر آیا ہوا تھا۔