مانو میں الیکٹرانک تدریسی مواد کی تیاری پر ورکشاپ 

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:۔17 فروری 
(پریس نوٹ) 
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کی جانب سے 20 تا 27فروری الیکٹرانک تدریسی مواد (E-content) کی تیاری کی تکنیکوں پر ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
 افتتاحی اجلاس آئی ایم سی میں 2:30 بجے دن منعقد ہوگا۔ اس کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کریں گے۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار بھی خطاب کریں گے۔
 رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی کے بموجب ورکشاپ کواس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ مواد تخلیق کرنے کی مہارت کو بہتر بنانے اور ای۔مواد کے منظر نامے کی بہتر تفہیم پیدا کرنے میں شرکاءکی مدد ہو۔
تعلیمی دنیا کی بدلتی ہوئی تصویر اور ڈیجیٹل تعلیم کے بڑھتے ہوئے منظرنامے کے پیش نظر ہر ماہر تعلیم کو جلد یا بدیر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سرگرم ہونا پڑے گا۔
 وزارت تعلیم بھی اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اسے فروغ دیا جارہا ہے جو نئی تعلیمی پالیسی 2020 کا حصہ بھی ہے۔جناب شکیل احمد، انجینئر آئی ایم سی ورکشاپ کے کنوینر ہیں۔