پنجاب کے امرتسر میں زلزلے کے جھٹکے،  ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 درج

تازہ خبر قومی
 امرتسر :۔14؍نومبر
(زین نیوز ویب دیسک)
پنجاب کے امرتسر میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔
 نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز امرتسر سے 145 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ اس کی گہرائی زمین سے 120 کلومیٹر نیچے تھی۔ فی الحال کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

 اس سے پہلے گزشتہ ہفتہ دہلی ۔این سی آر میں ابھی کچھ دن پہلے دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔12 نومبر کو دہلی-این سی آر اور اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
 ملک کی راجدھانی دہلی کے ساتھ نوئیڈا، غازی آباد، بجنور میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کر دیا۔
اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، بشمول نیو ٹہری، پتھورا گڑھ، باگیشور، پوڑی اور دیگر شہر۔ اتر پردیش کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیا گیا۔
دریں اثنا، نیپال میں آنے والا یہ دوسرا زلزلہ تھا۔ بدھ کو نیپال میں آخری زلزلہ، جس کی شدت 6.3 تھی، کی اطلاع ملی تھی، جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔