تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین ضلع عادل آباد کے انتخابات۔
عبدالعلیم ضلع صدر اور محمد حمایت اللہ جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر منتخب۔
عادل آباد۔15/فروری
(پریس نوٹ)
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین ضلع عادل آباد کے انتخابات 15فروری کے روز دوپہر 2بجے کلکٹریٹ چوک پر واقع جینیس انسٹی ٹیوٹ میں منعقد کئے گئے۔انتخابات کا انعقادریاستی مبصر مرزا افسر بیگ،ریاستی نائب صدر محمد آصف الدین،ریاستی رکن شفیق احمد اطہر کی نگرانی میں کئے گئے ہیں۔
جمہوری انداز میں منعقدہ انتخابات میں ضلع صدر کیلئے عبدالعلیم اسٹاف رپورٹر منصف و شاہد احمد توکل اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد نے پرچہ نامزگی داخل کی تھی جبکہ جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر محمد حمایت اللہ و خضر احمد یافعی انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کی ہے۔انتخابات میں جملہ 24رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی استفادہ کیا ہے۔
بعد ازاں شام 5بجے نتائج کا اعلان کیا گیا۔جس میں ضلع صدر کے عہدہ پر 24کے منجملہ 15ووٹوں کے ساتھ عبدالعلیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر نمائدنہ روزنامہ راشٹریہ سہارا محمد حمایت اللہ نے بھی 15ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی جیت درج کی ہے۔خازن کے عہدہ پرنمائندہ منصف ٹی وی محمد شعیب الطاف کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں لایا گیا۔
انتخابی کاروائی کے پائے تکمیل کے بعد منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں یونین کے دیگر عہدوں پر بھی تقررات کئے گئے ہیں۔جس میں سیاست اسٹاف رپورٹر محبوب خان کو سرپرست اعلیٰ،ضلع نائب صدور کیلئے ایم اے ذاکر ایچوڑا،سیدامجد محی الدین اٹنور کا تقرر عمل میں لایاگیا۔
اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری محمد محسن،ایکس کیٹیو ممبران سید قمر، محمد کاشف اجمیل،مطیع الرحمن انیس اور پی آر او کے عہدہ پر محمد اکبرالدین کاتقرر کیا گیا۔اس موقع پر یونین کے نومنتخبہ صدر عبدالعلیم نے اللہ رب العزت کا شکر بجالاتے ہوئے کہا کہ یونین کا عہدہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔
اللہ تعالیٰ نے صحافیوں کے خدمات کا موقع فراہم کیا ہے۔ہر ممکنہ طرز پر بحسن خوبی خدمات انجام دینے کی کوشش کی جائے گی۔عبدالعلیم نے مزید کہا کہ تنظیم کی ترقی ہو یا دیگر ہمارے مسائل کسی فرد تنہا سے مکمل نہیں ہو سکتے۔
کسی بھی کام کو انجام دینے کیلئے ہم تمام کا متحد ہونا لازمی ہوگا۔انھوں نے ٹی یو ڈبلیوں جے یو کے تمام ممبران سے ہر موقع پر تعاون کی اپیل کی ہے۔تاکہ صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی و دیگر امور پر مصمم انداز میں کام کیا جاسکے۔انھوں نے یونین کے ریاستی ذمہ داران بشمول تمام صحافیوں سے اظہار تشکرکیا ہے۔
