حیدرآباد:۔8؍نومبر
(پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبہ سماجیات کے زیر اہتمام کمپیریٹو ایجوکیشن سوسائٹی آف انڈیا (سی ای ایس آئی) کی 12 ویں بین الاقوامی کانفرنس ”تعلیمی تغیر: بحران اور مزاحمت“ کا 9 تا 11 دسمبر اہتمام کیا جارہا ہے۔ کانفرنس میں ہندوستان میں تعلیم کے ارتقاءپر توجہ دی جائے گی۔
افتتاحی اجلاس صبح 9:30 بجے صبح آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، نظامت فاصلاتی تعلیم میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر یوسف سید، یونیورسٹی آف سسیکس، یو کے ”بحران، ریاست اور تعلیمی پالیسی سازی برائے سماجی انصاف“ کے موضوع پر کلیدی خطبہ دیں گے۔
پروفیسر وی ایس راجو، سابق ڈائرکٹر آئی آئی ٹی دہلی مہمان اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر پی ایچ محمد، کنوینر کانفرنس خیر مقدم کریں گے۔
پروفیسر نندنی منجریکر، صدر سی ای ایس آئی، جیوتی دلال، جنرل سکریٹری، سی ای ایس آئی ، سوسائٹی کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گی۔ ڈاکٹر سہید میو، اسسٹنٹ پروفیسر کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوگا۔
پروفیسر محمد فریاد
انچارج پبلک ریلیشنز آفیسر
