تلنگانہ: کاماریڈی میں سانپ کے ڈسنے سے باپ اور بیٹے کی موت

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
تلنگانہ: کاماریڈی میں سانپ کے ڈسنے سے باپ اور بیٹے کی موت
کاماریڈی: ۔22؍جولائی
(زین نیوز)
کاماریڈی ضلع میں راجم پیٹ منڈل کے تھری مملہ کے ٹنڈا میں ایک باپ بیٹے کی سانپ کے کاٹنے سے موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق راجم پیٹ منڈل کے شیر شنکر ٹانڈہ میں مارکا روی (40) اور بیٹا ونود (12) رات کا کھانا کھا کر گھر پر سو گئے۔ آدھی رات کے بعد جب وہ گہری نیند میں سو گئے تو ایک زہریلا سانپ گھر میں داخل ہوا۔
اہل خانہ کے مطابق سانپ نے سب سے پہلے ان کے گھر میں سوئے ہوئے بیٹے کو کاٹ لیا اور جب اس کے والد نے سانپ کو دیکھا تو اسے مارنے کی کوشش کی لیکن اس دوران سانپ نے اس کو بھی ڈس لیا ۔ یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب پورا خاندان سو رہا تھا
تاہم خاندان کے افراد نے انہیں ہسپتال لے جانے کے بجائے، مبینہ طور پر مقامی طور پر دستیاب دواؤں کے پتوں سے ان کا علاج کرنے کی کوشش کی۔ چند ہی گھنٹوں میں باپ کی موت ہو گئی اور بیٹا جسے اس کے بعد سرکاری ہسپتال لے جایا گیادوران علاج دم توڑ گیا۔
لواحقین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سانپ کے ڈسنے کے فوراً بعد ہسپتال پہنچ جاتے تو ان کی جان بچ جاتی تھی۔ تاہم ٹانڈہ کے مکینوں کا بھی کہنا تھا کہ سانپ کے ڈسنے کے بعد اگر وہ فوری طور پر ہسپتال پہنچ جاتے تو دونوں کی جان بچ جاتی تھی
تاہم غفلت کے باعث دونوں باپ بیٹا جاں فوت ہو گئے۔ دونوں باپ بیٹا سانپ کے ڈسنے سےفوت ہونے پر خاندان میں ماتم چھا گیا
واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ نعشوں کو بغر ض پوسٹ مارٹم مرد ہ خانہ منتقل کردیا ہے