محمد عبدالماجد انجینئر کی دینی ملی خدمات بالخصوص تعمیر مساجدبے مثال

تازہ خبر تلنگانہ
 محمد عبدالماجد انجینئر کی دینی ملی خدمات بالخصوص تعمیر مساجد بے مثال
  کاماریڈی کے مقتدر شخصیات کی جانب سے تہنیت 
کاماریڈی :۔28؍مئی
(پریس نوٹ)
 اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں سے ہی اپنے گھر کی خدمت لیتا ہے، وہ مسلمان خوش قسمت ہے، جس کو اللہ کے گھر کی خدمت کا موقع مل گیا، وہ مسلمان اللہ کا مہمان ہے، جسکو رب تعالیٰ اپنے مقدس گھر خانۂ کعبہ کی حاضری کی توفیق دے۔ محمد عبد الماجد صاحب انجینئر جن کو اللہ تعالیٰ نے دینی ملی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا شوق اور جذبہ عطاء فرمایا ہے،
مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیراہتمام کاماریڈی واطراف کی بے شمار مساجد کی تعمیراتی کاموں کی مکمل  نگرانی کی، بالخصوص شہر کاماریڈی کی مشہور ومعروف مسجد نور جو فن تعمیر میں شاہکار عمارت ثابت ہوئی،
 اہلیان محلہ اندرانگر کالونی وانتظامی کمیٹی مسجد نور کی جہدِ مسلسل اور آپکی نگرانی سے کاماریڈی میں ایک خوبصورت تاریخی مسجد تعمیر ہوئی، رب تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے موصوف کو امسال مع اہل خانہ حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہورہی ہے،
اس موقع سے کاماریڈی کی مقتدر شخصیات بالخصوص الحاج سید عظمت علی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی) ، الحاج محمد عبدالواجد علی (خازن مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) ، الحاج مقصود احمد خان (لیگل ایڈوائزر جمعیۃ علماء کاماریڈی وقائد کانگریس)،
الحاج مرزا حفیظ بیگ (رکن ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی، فلور لیڈر ورکن بلدیہ کاماریڈی)، محمد ماجد اللہ (سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی)، الحاج میر مبشر علی عامر (آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی)، محمد فیروز الدین (پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی) نے آپکی خدمات کو خوب سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔