Gayatri Bank

تلنگانہ میں کو آپرئٹیو بینکس میں  گایتری بینک کو اول مقام

تازہ خبر تلنگانہ
تلنگانہ میں کو آپرئٹیو بینکس میں گایتری بینک کو اول مقام 
گایتری کوآپریٹو اربن بینک کی 57 ویں شاخ کا افتتاح 
جگتیال 21/فروری
(زین نیوز)
جگتیال ضلع کے گلہ پلی میں گایتری کوآپریٹو اربن بینک کی 57 ویں شاخ کا افتتاح بینک کے چیئرمین متیالہ لکشمن ریڈی کے ہاتھوں میں آیا ۔ افتتاحی تقریب میں بینک کے چیئرمین، ڈائریکٹرز، معززین، کوآپریٹو افسران اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نے شرکت کی اور بینک کے مختلف شعبہ جات کا افتتاح کیا
بعد ازاں گایتری کوآپریٹو اربن بینک کے چیئرمین  متیالہ لکشمن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2000 میں قائم ہونے والا گایتری بینک اپنی مسلسل محنت کے نتیجے میں آج ایک ملٹی اسٹیٹ بینک بن چکا ہے اور ₹3062.50 کروڑ کے کاروبار کے ساتھ تلنگانہ میں سب سے بڑا کوآپریٹو بینک بن کر ابھرا ہے، جو کوآپریٹو نظام میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔
 انہوں نے گلہ پلی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بینک کی خدمات سے استفادہ کریں اور اسے مزید ترقی دینے میں تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ گایتری بینک، 24 سالوں میں ₹1741.15 کروڑ کے ڈپازٹس اور ₹1321.35 کروڑ کے قرضوں کے ساتھ نمایاں ترقی کر چکا ہے۔ اس وقت تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں اس کی 56 شاخیں ہیں، جہاں 7.62 لاکھ صارفین جدید بینکنگ سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔بینک میں موبائل بینکنگ، AEPS، UPI، ATM سروسز، RTGS جیسی جدید تکنیکی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
علاوہ ازیں، ناخواندہ افراد کی مدد کے لیے ایک خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے، جو صبح 10 بجے سے رات 7 بجے تک کام کرے گا۔ بینک کے صارفین کے لیے فوٹو کاپی اور زِرَکس کی سہولت بھی مفت دستیاب ہوگی۔بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  ونمالا سرینواس نے کہا کہ بینک کا بنیادی مقصد متوسط طبقے اور تاجروں کو کارپوریٹ بینکوں کے مساوی خدمات فراہم کرنا ہے۔
آن لائن سروسز کے ساتھ ساتھ ATM، AePS، UPI، RTGS/NEFT جیسی جدید سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ بینک نے "گایتری نربھیا سیونگ اکاؤنٹ” کے ذریعے ₹1 لاکھ کا انشورنس فراہم کرنے کا بھی آغاز کیا ہے، اور صارفین کو ہر طرح کی مالی خدمات جلد اور مؤثر طریقے سے فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ اس مالی سال کے اختتام تک مزید 9 نئی شاخیں کھولی جائیں گی، جس سے بینک کی کل شاخوں کی تعداد 66 ہو جائے گیبینک کی افتتاحی تقریب میں متعدد معززین، تاجر، کوآپریٹو افسران، اور بینک کے ڈائریکٹرز ایم. سوجنیا، اے. راج ریڈی، اے. ستیام، وائی. اشوک، کے. سریناتھ، بی. وجے، جی. گنگادھر، وی. مادھوی، آر. ستیش، ایس. روی کمار سمیت دیگر اراکین اور عملے کے افراد نے شرکت کی۔