Gayatri Bank Customer Meet

گایتری کوآپریٹو بینک ایک قابل فخر ادارہ  ایڈیشنل کلکٹر جگتیال بی ایس لتا

تازہ خبر تلنگانہ
گایتری کوآپریٹو بینک ایک قابل فخر ادارہ ایڈیشنل کلکٹر جگتیال بی ایس لتا
جگتیال: ۔11/اپریل
(زین نیوز)
انٹرنیشنل کوآپریٹو ایئر 2025 کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی کوآپریٹو شعبہ کے زیر اہتمام "کسٹمر کنیکٹ پروگرام” کا اہتمام گایتری کوآپریٹو اربن بینک لمیٹڈ میں کیا گیا۔ اس موقع پر جگتیال ضلع کی ایڈیشنل کلکٹر محترمہ بی ایس لتا مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔تقریب کا آغاز محترمہ بی ایس لتا کے ذریعہ کوآپریٹو پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد انہوں نے صارفین سے ملاقات کی۔
 اس موقع پر انھوں نے گایتری بینک کی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2000 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ آج 24 سال میں 3150 کروڑ کے کاروبار کے ساتھ تلنگانہ میں سرفہرست ہے، جو کہ نہایت قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر رہتے ہوئے اس ادارے نے تمام بینکنگ خدمات فراہم کر کے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔
اس موقع پر ضلعی کوآپریٹو آفیسر سی ایچ منوج کمار نے کہا کہ گایتری بینک نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 81 شاخوں کے ساتھ اپنی خدمات کو وسعت دی ہے، اور اب دیگر ریاستوں میں بھی توسیع کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ 7 لاکھ 88 ہزار صارفین اور 3150.50 کروڑ کے کاروبار کے ساتھ یہ ادارہ کوآپریٹو شعبے کے لیے مشعل راہ ہے۔
لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر جی رام کمار نے کہا کہ بینک گزشتہ 24 سالوں سے زیرو نیٹ این پی اے کے ساتھ A-کلاس آڈٹ درجہ بندی میں کام کر رہا ہے اور کسی بھی شکایت کے بغیر بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے، جو کہ باعث فخر ہے۔بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ونامالا سرینواس نے کہا کہ بینک کا مقصد ابتدا سے ہی غریب اور متوسط طبقے کو بینکنگ دائرے میں لا کر ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانا رہا ہے۔
بینک اس وقت 650 ملازمین کو روزگار فراہم کر رہا ہے اور ملک گیر سطح پر توسیع کے عزائم رکھتا ہے۔آخر میں صارفین نے بینک کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا