Mushaira

 ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور

ادبستان تازہ خبر
اس نے مجھ کو یاد رکھا ہے، 
جب دیکھو تب زخم نیا ہے“
 ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور
جشنِ اعظم زیدی کے موقع پرشاندارمحفلِ مشاعرہ کا انعقاد
جئے پور/جودھپور: ۔
(راست)
اس نے مجھ کو یاد رکھا ہے،
جب دیکھو تب زخم نیا ہے،
بھیگا جنگل سوکھ چکا ہے،
باہر پانی برف ہوا ہے”
یہ دل کو چھو لینے والے اشعار حال ہی میں عالمی سعادت سعید ایوارڈ اور انٹرنیشنل تنویر پھول ایوارڈ سے نوازے گئے راجستھان کے ممتاز شاعر ایم آئی ظاہر نے سنائے۔  وہ اے آر فاؤنڈیشن سوسائٹی کی میزبانی میں راجہ پارک واقع پِنک کیفے آڈیٹوریم میں معروف شاعر ڈاکٹر میر اعظم علی زیدی کے اعزاز میں منعقدہ جشنِ اعظم زیدی مشاعرہ میں بطور مہمان خصوصی شاعر شریک ہوئے۔
ایم آئی ظاہر نے سامعین کی فرمائش پر کئی غزلیں سنائیں اور سامعین کو جذب و کیف میں مبتلا کر دیا۔ یہ شام اس مناسبت سے سجائی گئی تھی کہ ڈاکٹر میر اعظم زیدی کو حال ہی میں سیڈر بروک یونیورسٹی (امریکہ) کی طرف سے اردو ادب میں نمایاں خدمات پر اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔محفل میں دیگر شعرا کا کلام اور رنگ:اس تقریب میں آل انڈیا ریڈیو جئے پور کی مرکز ڈائریکٹر ریشما خان نے بھی اپنی تازہ نظم سنا کر خوب داد سمیٹی۔
ڈاکٹر اعظم علی زیدی نے شکریہ کی نظم سنا کر محفل کا رنگ دوبالا کر دیا۔اسی طرح فرید ایوبی، ماجد علی کاوش مرادآبادی، غلام رسول نیازی، ڈاکٹر زيبہ زینت اور ڈاکٹر شائستہ مہجبین کو بھی ان کے عمدہ کلام پر سامعین سے خوب داد ملی۔ڈاکٹریٹ کی ڈگری پر میر اعظم زیدی کا اعزاز:اس موقع پر میر اعظم زیدی کا خصوصی اعزاز و استقبال کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی راجستھان اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین سردار جسبیر سنگھ نے علامہ اقبال اور کنور مہندر سنگھ بیدی سحر کے اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے پر زور دیا۔اے آر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر اے آر خان نے اپنے صدارتی خطاب میں تعلیم و ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
مہمانانِ خصوصی نے شال، مالا اور ٹوپی پہنا کر میر اعظم زیدی کو عزت بخشی۔اس موقع پر ممتاز سینئر صحافی اقبال خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں اے آر خان اور ڈاکٹر میر اعظم علی زیدی نے شکریہ  نظم  زنا کر سب کا شکریہ ادا کیا۔
مشاعرے کی نظامت معروف شاعرہ ڈاکٹر شائستہ مہجبین نے کی۔اس پروگرام میں اردو اخبار "ہماری طاقت” کے مدیر محمود خان، سابق افسر مقصود خان، شمیم خان، سماجی کارکن جوہی اعجاز، شیبا اور رحمن خان سمیت کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔