ایک جائیداد کیلئے پچاس کے حساب سے امیدواروں کی مسابقت
حیدرآباد:۔31؍جنوری
(زین نیوزبیورو)
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن(ٹی ایس پی ایس سی)نے گروپIمینس امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ امتحانات جون کے مہینے میں منعقد کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ گروپIمینس کے امتحانات5؍سے12؍جون تک ہوں گے۔11؍جون کو تاریخ اتوار ہے اس لیے اس دن کوئی امتحان نہیں ہوگا۔
ٹی ایس پی ایس سی نے کہا کہ گروپ۔Iکے مرکزی امتحانات انگریزی، تلگو اور اردو زبانوں میں منعقد ہونگے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ امیدوار جنرل انگلش پیپر کے علاوہ دیگر تمام پرچوں کیلئے اپنی پسند کی زبان میں منتخب کر سکتے ہیں۔ اس دوران گروپ۔Iکا ابتدائی امتحان 16؍اکتوبر2022 کومنعقد ہوا تھا۔ ریاست بھر میں اس امتحان میں جملہ2,86,051امیدوار شریک ہوئے
۔تاہم ٹی ایس پی ایس سی نے جو کہ گروپ۔Iکے ذر یعہ جملہ503جائیدادوں کو پر کرنے جا رہا ہے ہرایک جائیداد کیلئے مینس میں50کے حساب سے امیدوار لئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ25,150امیداروں کو مینس کے امتحان کیلئے منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے پریلیمنری امتحان میں حصہ لیا تھا۔
ٹی ایس پی ایس سی شیڈول کے مطابق5؍جون کو جنرل انگلش(کوالیفائنگ ٹیسٹ)‘6؍جون کو جنرل مضمون (پرچہ۔اول)‘7؍جون کو تاریخ‘ ثقافت اور جغرافیہ(پرچہ دوم)‘ ہندوستانی معاشرہ‘ آئین اور حکمرانی(پرچہ ہشتم)8؍جون کو (پرچہ سوم)‘9؍جون کو معاشیات وترقی (پرچہ چہارم)‘10؍جون کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈیٹا انٹرپریٹیشن (پرچہ پنجم) اور12؍جون کو تلنگانہ موومنٹ اینڈ اسٹیٹ ایمرجینس (پرچہ شیشم)کے امتحانات ہوں گے
