Bhupati Srikanth copy

حیدرآباد: پرانے شہر میں اتفاقی طور پر گولی چل جانے سے کانسٹیبل کی المناک واقعہ میں موت 

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
حیدرآباد: پرانے شہر میں اتفاقی طور پر گولی چل جانے سے کانسٹیبل کی المناک واقعہ میں موت 
حیدرآباد : ۔23؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام میں پولیس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ وہ ہمیشہ لوگوں کے لیے دستیاب ہوتے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کا فوری جواب دیتے ہیں اور مدد فراہم کرتے ہیں۔ پولیس عہدیدار تہواروں‘ عیدوں کو بھول کر اپنے اہل خانہ کو چھوڑ کر اپنی ملازمت کے فرائض سرانجام دیتے ہیں
بعض صورتوں میں ایسے واقعات ہوتے ہیں جب ٹھگوں اور مجرموں کو روکنے کے لیے ڈیوٹی کے دوران جانیں ضائع ہوئیں۔ کچھ دیگر واقعات میں ایسے واقعات بھی ہوئے جہاں پولیس عہدیدار بندوق کی غلط فائرنگ کا شکار ہوکر ہلاک ہوئے۔آج پرانے شہر میں ایسا واقعہ پیش آیا۔
تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس (TSSP) کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جو حسینی عالم میں کبوتر خانہ پولیس اسٹیشن پر گارڈ ڈیوٹی پرانجا م دے رہا تھامنگل کی رات اس وقت ہلاک ہوگیاا پنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد رات کو سوتے ہوئے ہاتھ میں موجود بندوق غلطی سے چل گئی۔
"ایڈیشنل ڈی سی پی (جنوبی) سید جہانگیر نے بتایاکہ نلگنڈہ میں ٹی ایس ایس پی 12 بٹالین کے بھوپتی سری کانت نے صبح 1 بجے سے 1.30 بجے کے درمیان کسی کے ساتھ فون پر بات کی اور بریک لینے کے لیے پولیس اسٹیشن کے ریسٹ روم میں گئے۔
 کچھ ہی منٹ بعد آرام کے کمرے سے گولی چلنے کی ایک تیز آواز سنائی دی۔ جب اس کے ساتھی کمرے میں پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ سری کانت خون میں لت پت پڑا ہے اور ایک ہتھیارکاربائن گن فرش پر پڑا ہے۔
شدید زخمی بھوپتی سری کانت کو ساتھی عملے نے عثمانیہ ہاسپتال پہنچایاجہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ بھوپتی کا تعلق 2018 بیچ سے ہے۔اس کا تعلق سوریا پیٹ ضلع کے اپنا پیٹا گاؤں سے ہےپولیس نے ضابط کی کارروائی کرتے ہوے ایک مقدمہ درج  رجسٹرڈ کرلیا اور نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔