لفتھانسا فلائٹ میں میاں بیوی میں جھگڑا، ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی
جوڑے کے درمیان جھگڑے کی وجہ سےرخ دہلی کی طرف موڑ دیا گیا۔
نئی دہلی:۔29؍نومبر
(زین نیوز)
شوہر اور بیوی کے درمیان ازدواجی تنازعہ نے مبینہ طور پر ایک پرواز کو دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل (IGI) ہوائی اڈے پر غیر طے شدہ لینڈنگ کرنے پر مجبور کر دیا۔
بنکاک سے میونخ جانے والی لفتھانسا کی پرواز ایل ایچ 772 کی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ طیارے میں موجود ایک جوڑے کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے اسے دہلی کی طرف موڑ دیا گیا۔
جوڑوں کے درمیان لڑائی بہت عام ہے لیکن بدھ کے روز میاں بیوی کے درمیان جھگڑے نے مبینہ طور پر دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل (IGI) میں ایک فلائٹ کو لینڈ کرنے پر مجبور کر دیا
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق دہلی ایئرپورٹ کے سیکوریٹی حکام نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی کیوں ہوئی اس کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
پرواز نے پہلے پاکستان میں اترنے کی اجازت مانگی تھی لیکن پاکستان نے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد وہ دہلی ایئرپورٹ پر اتری۔ سیکوریٹی حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جو آہستہ آہستہ لڑائی میں بدل گیا۔ اس کے بعد جہاز کے عملے نے اسے موڑنے کا فیصلہ کیا۔
بیوی نے ہوائی جہاز کے پائلٹ سے اپنے شوہر کے بارے میں شکایت کی تھی۔فلائٹ تقریباً 10:26 بجے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ایک جرمن شخص کی اپنی بیوی سے لڑائی ہو گئی۔