Nanda Kishore Vyas Bilal and Ch Anand Kumar Goud

حیدرآباد:گوشہ محل سے نندا کشور ویاس بلال بی آر ایس پارٹی کے امیدوار

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:گوشہ محل سے نندا کشور ویاس بلال بی آر ایس پارٹی کے امیدوار
بی آر ایس نے دو زیر التوا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا
حیدرآباد:۔7؍نومبر
(زین نیوز)
بی آر ایس نے دو زیر التوا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔گوشہ محل اور نامپلی اسمبلی حلقوں کے لئے بی آر ایس امیدواروں پر مہینوں کے تعطل کے بعدپارٹی نے بالترتیب نندا کشور ویاس بلال اور چودھری آنند کمار گوڑ کو اپنے امیدواروں کے طور پر اعلان کیا ہے۔
 پارٹی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ نندکشور ویاس  بلال گوشہ محل سے اور سی ایچ آنند کمار گوڑ نامپلی سے الیکشن لڑیں گے۔ وزیر کے ٹی آر نے ان دونوں کو بیفارم دیا۔ دونوں امیدواروں نے 7 نومبرمنگل کو پارٹی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ سے اپنے بی فارم حاصل کئے۔
بی آر ایس جس نے اگست میں 115 امیدواروں کے ساتھ پہلی فہرست کا اعلان کیا تھا جنگاؤٔں، نرساپور، نامپلی اور گوشہ محل کو زیر التوا رکھا۔ حال ہی میں جنگاؤٔں سے پالا راجیشور ریڈی اور نرسا پور سے سنیتا لکشمار یڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین نامپلی اور گوشہ محل امیدواروں کا اعلان کے بعد بی آر ایس نے تمام 119 حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا۔ کانگریس نے مزید چار سیٹیں زیر التواء چھوڑی ہیں۔ بی جے پی نے 19 سیٹیں باقی چھوڑ دی ہیں۔
 ملعون راجہ سنگھ نامپلی میں بی جے پی سے جبکہ موگلی سنیتا کانگریس سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ نندکمار نے پچھلے الیکشن میں بھی نامپلی سے الیکشن لڑا تھا اور ہار گئے تھے۔  ملعون راج سنگھ نے 4 نومبر کو گوشہ محل سے اپنا پرچہ نامزدگی جمع کرایا۔
محمد فیروز خان نامپلی سے کانگریس پارٹی کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔مجلس اتحاد المسلمین نے ماجد حسین کو نامپلی سے میدان میں اتارا ہے لیکن گوشہ محل سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔تلنگانہ میں 30 نومبر کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔