حیدرآباد : پرانے شہر میں دو افراد نے مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر کو آگ لگادی۔
حیدرآباد:۔6؍ڈسمبر
(زین نیوز)
حیدرآبا کے بنڈلہ گوڑہ پولیس نے پرانی بستی ہاشم آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے پارٹی کے دفتر پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مجلس پارٹی کے لیڈر شریف نے نیو اندرا نگر، ہاشم آباد میں پارٹی دفتر قائم کیا تھا۔
منگل کی صبح 4 بجے دو نامعلوم نقاب پوش افراد بوتل میں پٹرول لے کر آئے اور پارٹی دفتر کے دروازے پر ڈال دیا۔ اس کے بعد انھوں نے ادھر ادھر دیکھا اور ماچس سے آگ لگا دی اور بھاگ گئے۔۔
آگ کے شعلے دیکھتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔ یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔
مقامی قائدین نے بنڈلہ گوڈا پولیس میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے سی سی کیمروں کی جانچ پڑتال کے بعد مقامی باشندوں عامر اور ابوبکر کو ملزم کے طور پر شناخت کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔
تاہم پولیس کو پتہ چلا کہ پارٹی آفس کا انتظام سنبھالنے والے شریف کے بھائی اور دونوں ملزمان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے دفتر کو آگ لگا دی۔

پولیس نے ضابط کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا ۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔
مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کا دفتر 12 سال پہلے کھولا گیا تھا۔ مجلس کے دفتر میں لگی آگ منگل کی صبح سے ہی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اس بار پارٹی نے نو سیٹوں سے الیکشن لڑا اور صرف سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے چارمینار، یاقوت پورہ، چندرائن گٹہ، بہادر پورہ، ملک پیٹ، کاروان، نامپلی میں کامیابی حاصل کی، لیکن راجندر نگر اور جوبلی ہلز اسمبلی سیٹوں سے ہار گئے۔
اس بار انتخابات میںمجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کو اپنے قریبی حریفوں کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ واقعہ انتخابی نتائج کے صرف دو دن بعد پیش آیا ہے جس سے ابہام پیدا ہو رہا ہے۔
