حیدرآباد میں لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
حیدرآباد: ۔4؍جنوری
(زین نیوز)
سائبر کرائم پولیس نے بدھ کے روز ایک شخص کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔میڈچل کے رہنے والے ایس جشنو کرتھن ریڈی نامی شخص نے انسٹاگرام پر اپنا ایک لڑکی کے طور پر متعارف کرایا۔ جو سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ بنا کر خود کو لڑکی ظاہر کرتا تھا
ڈی سی پی سائبر کرائمزکے شلپاولی نے کہاکہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی باقاعدہ براؤزنگ کے دوران جشنو کرتھن ریڈی نے ایک لڑکی سے دوستی کی اور اس سے اپنی ذاتی تصاویر شیئر کرنے کو کہا۔ بعد میںتصاویر کا استعمال کرتے ہوئے اس نے متاثرہ کو بلیک میل کیا اور اس سے مزید تصاویر بھیجنے کا مطالبہ کیا
پولیس کو متاثرہ کی ماں کی طرف سے شکایت موصول ہوئی جس میں اس نے کہا کہ ایک نامعلوم شخص اس کی بیٹی کو ہراساں کر رہا ہے۔متاثرہ کی ماں کی شکایت پر پولیس نے ریڈی کی شناخت کی اور اسے گرفتار کرلیاپولیس نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر سائبر کرائم ٹیم نے پوکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔
پولیس نےجشنو کرتھن ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ اس کا ریمانڈ لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جشنو متاثرین کو چیٹنگ کے دوران ان کے قریب آنے کا یقین دلاتا تھا، ان کی تصاویر اور ویڈیوز اکٹھا کرتا تھا اور پھر جب وہ اپنی تصویریں بھیجنے سے انکار کرتے تھے تو ان کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے انہیں بلیک میل کرتاتھا
پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکویسٹ قبول نہ کریں۔سائبر کرائم کے واقعات کے پیش نظر احتیاط ضروری ہے
آج کل فرضی اکاونٹس بناکر مخلتف طریقوں سے عوام کو ٹھگنے اور بلیک میل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے بہتر یہی ہے کہ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر دوستی کرنے سے قبل اچھی طرح تحقیق کرلیں ۔