حیدرآباد میں گرل فرینڈ سے بات کرنے پر دوست کا انتہائی وحشیانہ انداز میں قتل
قتل کے بعد تصاویر گرل فرینڈ کو شیئر کیں
حیدرآباد:۔26؍فروری
(زین نیوز )
حیدرآباد کے ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے مبینہ طور پر بات کرنے پر اپنے دوست کا سر قلم کر دیا، اس کا دل چیر دیا اور اس کی شرمگاہ اور انگلیاں کاٹ دیں۔ اس کے بعد اس نے تصویریں کھینچ کر لڑکی کو بھیج دیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بعد میں متوفی کا سر قلم کیااس کے بعد جمعہ کو پولیس سٹیشن گیا اور خود سپردگی کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے بیان کے بعد مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم ہری ہر کرشنا اور اس کے دوست نوین نے دلسکھ نگر کے ایک کالج میں ایک انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔و
جس لڑکی کی وجہ سے ہری ہرا کرشنا نے اپنے دوست کو قتل کیا وہ بھی اسی کالج میں پڑھتی تھی۔ہری ہرا کرشنا اور نوین دونوں کو اس لڑکی سے پیار ہو گیا۔
لیکن نوین نے پہلے لڑکی سے اظہار محبت کیا اور اس نے اس کی تجویز کو قبول کر لیا، حالانکہ چند سال بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی، اور لڑکی نے ہری ہرا کرشنا کے ساتھ رشتہ طے کر لیا
بریک اپ کے بعد بھی دوست لڑکی سے رابطے میں تھا۔ملزم نےپولیس کو بتایا کہ بریک اپ کے باوجود نوین مسلسل لڑکی سے رابطے میں تھا۔ وہ اسے ٹیکسٹ کرتا رہا اور کال کرتا رہا، جس سے کرشنا بہت پریشان ہوا۔
یہ سلسلہ تقریباً تین ماہ تک جاری رہا اور ملزم ہری ہرا کرشنا موقع کی تلاش میں رہا۔ 17 فروری کوہری ہرا کرشنا اور نوین شراب کے نشے میں تھے۔ دونوں کے درمیان کافی جھگڑا ہوا۔ اس دوران ہری ہرا کرشنا نے غصے میں آکر نوین کا گلا دبا کر قتل کردیا۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے قتل کے بعد لاش کی تصاویر بھی لی تھیں۔ اس کے بعد گرل فرینڈ کو واٹس ایپ پر شیئر کیا۔
پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کے لیے مقامی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفصیلی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہے۔
