ریاست تلنگانہ میں اتوار کو بھی بارش کی پیش قیاسی
چند ایک اضلاع کیلئے ایلو اور چند ایک کو گرین الرٹ جاری
حیدرآباد19/اگست
(زین نیوز)
حیدرآباد میں محکمہ موسمیات کے علاقائی دفتر نے شہر میں آئندہ بارشوں کے بارے میں ایک سرکاری اعلانیہ جاری کیا ہے۔ شہر میں ان دو دنوں (19 اور 20 اگست) کو ہلکی سے بھاری بارش ہو گی۔ اس نے عوام اور حکام کو چوکس رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
محکمہ نے چند اضلاع کو میلو وارننگ جاری کر دی ۔ اضلاع عادل آباد، آصف آباد، نرمل، منجیر یال، نظام آباد، جگتیال، پدا پلی ، بھوپالا پلی ، سرسلہ کریم نگر ، ملک، کتہ گوڑم سنگاریڈی، ملکاج گیری حیدر آباد اور رنگا ریڈی میں بارش کی متوقع مقدار کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔
مزید برآں اضلاع کاماریڈی، میدک سدی پیٹ، ہنمکنڈہ، ورنگل جنگا ؤں، بھونگیر محبوب آباد کھمم ، سوریا پیٹ نلگنڈہ، ناگر کرنول و نپرتی ، محبوب نگر وقار آباؤ نارائنا پیٹ اور گدوال کیلئے گرین الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے بموجب ریاست تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں تقریباً 10 یا 15 دنوں کے وقفہ کے بعد جمعہ کی شب اوسط تا شدید بارش ہوئی۔ بھد را دری کو تہ گوڑم ضلع میں سب سے زیادہ 10.7 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بھوپال پلی ضلع کے چلپور میں 7.95، ملک ضلع کے لکشمی دیوی پیٹ میں 6 . 7 ، ملک ضلع کے کنائی گوڑم میں 5.6 اور وینکٹا پورم میں 5 سنٹی میٹر بارش درج کی گئی۔ منچریال، آصف آباد، عادل آباد، نرمل، نظام آباد، پداپلی، جگتیال سرسلہ اور کریم نگر اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی۔
نظام آباد ضلع کے تمام منڈلوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آپ آگئے۔ کئی علاقوں میں مکانات میں پانی داخل ہو گیا۔ زیر آب آگئے نشیبی علاقوں کے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ رات سے جاری بارش سے کئی ذخائر کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری طرف، نظام آباد کے بھیمگل میں 107.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد جے شنکر کے متھرم مہادیو پور میں (107 ملی میٹر)، نرمل (103 ملی میٹر) اور کمارپلی میں (100.3 ملی میٹر) بارش ہوئی۔
سری رام ساگر پروجیکٹ کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ اس پراجکٹ میں 30 ہزار کیوسک پانی کا بہا و درج کیا گیا ہے۔ اسی دوران حیدر آباد اور مضافات میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ شمال مغربی خلیج بنگال کے آس پاس کے علاقوں میں کم دباؤ کے رجمان کی وجہ سے آج اور کل ریاست کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
شمال مغربی خلیج بنگال اور آس پاس کے علاقوں میں سطح سمندر 7.6 کلو میٹر تک سطح کی گرداب جاری ہے ۔ جمعرات کو اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل سے متصل شمال مغربی خلیج بنگال میں کم دباؤ بن گیا۔ دو سے تین دنوں میں یہ شمال اوڈیشہ اور شمالی چھتیس گڑھ کی طرف مغرب۔
جنوب مغرب کی سمت پیش قدمی کرے گا۔ امکان ہے کہ اس کے اثر کی وجہ سے عادل آباد، آصف آباد اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ منجر یال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، پدا پلی میں آئندہ دو دنوں تک سے بارش کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کا اندازہ ہے کہ شہر کے لیے شام کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سامنا کرنے کے لیے حالات سازگار ہیں
