ذمہ داران مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی جانب سے ملکاپور نو تعمیر شدہ مسجد کے کاموں کا جائزہ 

تازہ خبر تلنگانہ
افتتاح مسجد وجلسہ بعنوان آبادی مساجد اور ہماری ذمہ داریاں کو کامیاب بنانے کی اپیل
کاماریڈی:۔31؍جنوری
  (پریس نوٹ)
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے مطابق مسلم سنگتراش بستی ملکاپور منڈل بی بی پیٹ ضلع کاماریڈی میں  مسجد کا افتتاح ان شاءاللہ مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا محمد ابرارالحسن صاحب رحمانی و قاسمی دامت برکاتہم (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) کی
صدارت  میں بتاریخ 5 فروری ؁2023ء مؤرخہ ۱۳ رجب المرجب ؁۱۴۴۴ھ بروز اتوار صبح 10 تا نماز ظہر عظیم الشان پیمانے پر جلسہ بعنوان آبادی مساجد اور ہماری ذمہ داریاں منعقد کی جارہا ہے۔ جس کے ضمن میں ذمہ داران مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی جانب سے ملکاپور نو تعمیر شدہ مسجد کے کاموں کا جائزہ لیا
 اور پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب قاسمی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم) اور مدعوئین
خصوصی کی حیثیت سے محترم مولانا مفتی منور صاحب قاسمی دامت برکاتہم (حیدرآباد) جناب حافظ محمد انتظار احمد صاحب زید مجدہ (نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی وامام و خطیب مسجد بلال کاماریڈی) شرکت فرمائیں گے
 انکے علاوہ دیگر علماء و مفتیان عظام کے خصوصی خطابات بھی ہوں گے، اس اجلاس میں نظامت کے فرائض خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب حفظہ اللہ (خادم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) انجام دیں گے، جبکہ حضرت جناب محمد انور صاحب دامت برکاتہم العالیہ نگرانی فرمائیں گے
 عامۃ المسلمین سے جوق در جوق شرکت اور کامیاب بنانے کی قاری عظمت علی خان،حافظ محمد مقیم اختر  مولانا مفتی خواجہ شریف مظاہری، مولانا مفتی عمران خان قاسمی، مولانا منظور عالم مظاہری، مولانا نظرالحق قاسمی، حافظ محمد عبدالواجد علی خان
حلیمی، حافظ عبدالرحمن منیری، محمد حمزہ زاہد، شیخ اسماعیل، سید عتیق، محمد عبدالرحیم آرگنائزرز تعمیر مسجد ہذا، الحاج میر فاروق علی، الحاج سیدعظمت علی، محمد آصف الدین، بابا فخرالدین،
سید کالو ومقامی مسلمانان ملکاپور وبی بی پیٹ وجمیع اراکین مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے کی ہے۔مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں 9441156838_   9912823823   _9398936536