ٹیلی گرام، واٹس ایپ سرمایہ کاری کے دھوکہ دہی‘شہریوں کو کمشنر پولیس کی اطلاع

تازہ خبر تلنگانہ
  ٹیلی گرام، واٹس ایپ سرمایہ کاری کے دھوکہ دہی‘شہریوں کو کمشنر پولیس کی اطلاع
حیدرآباد:۔22جولائی
(زین یوزبیورو)صرف بین الاقوامی اسپام کالز ہی نہیں، دھوکہ بازوں نے ہندوستان میں واٹس ایپ‘ ٹیلگرم‘ انسٹاگرام صارفین کو پکڑنے کے کئی طریقے وضع کیے ہیں، 
 
خاص طور پر مقبول ‘جیسے یوٹیوب ویڈیوز’ اسکینڈل، جہاں وہ انہیں واٹس ایپ کے ذریعے لالچ دیتے ہیں اور پھر انہیں حریف چیٹ ایپ ٹیلیگرام پر لے جاتے ہیں اور ان کی محنت سے کمائی گئی رقم چھین لیتے ہیں۔
 
سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے آج شہر کے باشندوں کو واٹس ایپ اور ٹیلی گرام چینلز پر جاری سرمایہ کاری کی دھوکہ دہی کے بارے میں خبردار کیااور مکینوں کو بتایا کہ چین کو سرگرمیوں کا مرکز بنا کر یہ فراڈ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چکڑپلی کے ایک رہائشی کی شکایت کی بنیاد پر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام گھوٹالے میں ملوث ایک گینگ کو پکڑلیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کو ریٹ اور ریویو پارٹ ٹائم جاب کے نام پر آفر ملی اور مزید کہا کہ متاثرہ نے ٹریولنگ بوسٹ 99.com نامی ویب سائٹ میں خود کو رجسٹر کرایا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ متاثرہ کو پانچ کام دیئے گئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ وہ ہزارروپے کی سرمایہ کاری کر کے 866روپیئے کما سکتا ہے۔ کمشنرنے کہا کہ متاثرہ سرمایہ کاری کے بعد اصل رقم کے ساتھ اپنا منافع واپس لینے کے قابل نہیں تھا۔ ملزم کے دھوکہ دہی کی وجہ سے بالآخر  شکایت کنندہ کو28لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
 انہوں نے کہا کہ لولیو نانئے اور کیون جون نام کے دو چینی اس پورے فراڈ کے مرکزی ملزم تھے جو کروڑوں میں چل رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے ذریعہ ایک پرکاش پرجاپتی کی مدد سے بنائے گئے 65 بینک کھاتوں سے کل584کروڑ روپیئے کا لین دین کیا گیا۔
 انہوں نے بتایا کہ ملزمین کے قبضہ سے17موبائل فون، دو لیپ ٹاپ، 22 سم کارڈ اور چار ڈیبٹ کارڈ ضبط کرلئے۔  مشنرنے کہا کہ دھوکہ دہی میں کل 15ہزارافراد نے اپنی رقم کھو دی ہے۔