جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے زیراہتمام 8 اکتوبر کو جلسہ پیام سیرت مصطفیٰ ﷺ ونعتیہ مشاعرہ
مولانا مفتی طارق جمیل قاسمی صاحب مدظلہ قنوج یوپی کی شرکت
کاما ریڈی:۔6؍اکتوبر
( پریس نوٹ)
قاری مجاہد صدیقی آرگنائزر سیکرٹری ضلع سر سلہ کے اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع َکاماریڈی کے زیراہتمام عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) کی صدارت میں مؤرخہ ۲۲/ ربیع الاول ۱۴۴۵ھ مطابق 8/اکتوبر 2023ء بروز یکشنبہ بعد نماز عشاء بمقام لمرا گارڈن فنکشن ہال مسجد محمود اشرف کاماریڈی انشاء اللہ منعقد ہوگا،
جس میں مہمان علماء کرام حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) حضرت مولانا محمد فصیح الدین صاحب ندوی مدظلہ العالی (ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) شرکت فرمائیں گے،
جبکہ نعت شہ دیںﷺ پیش کرنے کیلئے بیرون ریاست سے مہمان شعراء کرام میں بلبل ہند عالمی شہرت یافتہ مداح رسولﷺ محترم مولانا مفتی طارق جمیل قاسمی صاحب مدظلہ قنوج یوپی) کے علاوہ ریاست وبیرون ریاست کے ممتاز پابندشریعت ومتبع سنت شعراء کرام ونعت خواں عشق نبیﷺ سے سرشار ہوکر اپنی مسحور کن آواز میں حمدو نعت اورمنقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے،
لہذا جمعیت علماء ضلع سر سلہ کی جانب سے ضلع سر سلہ کےتمام ائمہ علماء و عوام الناس عاشقانِ مصطفٰی ﷺ سے دوست واحباب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گذارش کی جاتی ہے
جلسہ پیام سیرت مصطفیٰ ﷺ ونعتیہ مشاعر ہ کوکامیاب بنانے کی سید آصف علی سعادت جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع سرسلہ کی اپیل مولانا ابوالکلام صدر جمعیت علماء ضلع سر سلہ نےتمام عاشقان رسولﷺ سے جوق در جوق شرکت کی اپیل کی