Jalse Paigember Alam

نبی ﷺ کا طریقہ نبی ؐ کی سنتیں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضامن

تازہ خبر تلنگانہ
نبی ﷺ کا طریقہ نبی ؐکی سنتیں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضامن
مدرسہ انجمن اسلامیہ نظام آباد کا تاریخی جلسہ
 حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن، حضرت مولانا محسن صاحب نقشبندی کی مخاطبت
نظام آباد:۔22؍اکتوبر
(زین نیوز )
مدرسہ انجمن اسلامیہ کا تاریخی جلسہ بعنوان سیرت پیغمبر عالم ﷺ دینی و عصری تعلیم کی اہمیت حضرت مفتی سعید اکبر صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا مدرسہ انجمن اسلامیہ شہر نظام آباد کا قدیم دینی ادارہ ہے اس درسہ میں پڑھنے والے 55 طلباء اکرام نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔
 اس جلسہ سے خطاب والے مہمان علماء کرام حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب صد تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا‘ حضرت مولانا محسن صاحب نقشبندی ناندیڑ تھے۔
جلسہ کا آغاز قاری رافع القرآن کی تلاوت کلام سے ہوا رافع القرآن کی تلاوت و لحن سے مجمع میں سناٹا چھا گیا بلکہ کئی علماء نے یہ بتلایا ایسی بہترین قرأت کئی دنوں کے بعد سننے کو ملی
 تلاوت قرآن کریم کے بعد نعتیہ کلام کے لئے شہر کے شعراء کرام حضرت حافظ تراب صاحب حافظ سید الاحد صاحب کو مدعو کیا گیا ۔
 مولانا محسن صاحب نقشبندی نے نبیﷺ کی سیرت کو بڑے اچھے انداز میں بیان کیا مولانا نے کہاکہ کہ محمدجن کے نام میں نقطہ نہیں محمدجس کی سب سے زیاد ہ تعریف کی جائے احمد سب سے زیادہ تعریف کرنے والا بڑے اچھے انداز میں نبی ؐ کی سیرت کو بیان کیا ۔
 حضرت مولانا شا ہ جمال الرحمن صاحب صدر تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرانے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نبی ﷺ سے آنے سے قبل جو خرابیاں امت میں تھیں آج امت کو نہ صرف و ہ خرابیاں دور کرنےکی بلکہ نبی ﷺ کی اچھایاں امت میں پھیلانے کی ضرور ت ہے
نبیؐ سےبے پناں محبت کی ضرورت ہے نبی ؐ سے محبت ،نبی ؐ کا طریقہ نبی کی سنتیں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضامن ہیں۔
 اس موقع پر شہر نظام آباد کے کئی علماء جس میں مولانا سمیع ‘ مولانا عماد ، مفتی ظہیر ، مفتی عبدالمعز شامزی،انجمن اسلامیہ کے ذمہ داروں میں عبدالقدوس، نائب صدر انجمن اسلامیہ عبدالقدیر،رکن شریف، رکن مدرسہ کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام موجود تھے ۔
 اس موقع پر عبدالقدوس صاحب نے شاہ جما ل الرحمن صاحب کی شال پوشی کی ۔ مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب کی دعاء پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا