Sirat -Khatam-ul-Nabieen

 نظام آبادمیں جلسہ ــ ’’سیرت خاتم النبیین ﷺ و تحفظ عقائد

تازہ خبر تلنگانہ
 نظام آبادمیں جلسہ ــ ’’سیرت خاتم النبیین ﷺ و تحفظ عقائد
مولا نا محمد عبد القوی ، مولانا قاری عبدالباری کے خطابات ہونگے
بودھن کے مشہور شاعر جناب احمد ساگربھی شرکت کرینگے
نظام آباد:۔30؍اکتوبر
(پریس نوٹ)
تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل و چیار یٹیبل ٹرسٹ ضلع نظام آباد کے زیراہتمام ربیع الاول کے مہینے میں ہر دیہات میں جلسہائے سیرت النبیﷺ منعقد کئے گئے۔ جس کے ذریعہ نبی ﷺ کی پر نور تعلیمات سے دہی عوام کو روشناس کروا گیا۔
 اسی طرح 31 ؍اکتوبر بروز منگل کو بعد نماز ظہر کلاسک فنکشن ہال، قلعہ روڈ نظام آباد میں برائے مردو خواتین، بعنوان: ” لڑکیوں و خواتین کی تعلیم کی اہمیت سیرت طیبہ کی روشنی میں”۔ ایک جلسہ عام حضرت مفتی سعید اکبر صاحب (صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ، نظام آباد) کی صدارت میں منعقد ہونے جارہا ہے۔
جسمیں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے دکن کی مشہور و معروف شخصیت بزرگ عالم دین حضرت اقدس مولا نا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم حید ر آباد، خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ (تلنگانہ ؍ آندھرا)۔ اور حضرت مولانا قاری عبدالباری صاحب حیدر آباد (صدر جمعیۃ القرأتلنگانہ و آندھرا) کے قیمتی بیانات ہونگے۔
اسی طرح 31 را کٹو بر بروز منگل کو بعد نماز مغرب مسجد محموڈرائیور کالونی، نظام آباد میں بہت بڑے پیمانے میں جلسہ سیرت خاتم النبینﷺ وتحفظ عقائد کے عنوان پر حضرت مفتی سعید اکبر صاحب (صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ، نظام آباد) کی صدارت میں منعقد ہونے جارہا ہے۔
 جسمیں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے دکن کی مشہور و معروف شخصیت بزرگ عالم دین حضرت اقدس مولا نا محمد عبد القوی صاحب دامت بر کاتہم حیدرآباد، (خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ (تلنگانہ / آندھرا) اور حضرت مولا نا خضر احمد خان صاحب دامت بر کاتہم ناظم ادارہ انوار المدارس، با بن صاحب پہاڑی کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے۔
 ان کے علاوہ قرآت کلام پاک کیلئے حافظ عبد الماجد صاحب امام و خطیب مسجد رضا بیگ، اور نعتیہ کلام پیش کرنے کے لئے بودھن کے مشہور شاعر جناب احمد ساگر صاحب تشریف لائیں گے۔ اس جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے مولانا سید عماد الدین احمد امام و خطیب مسجد محمود ڈرائیور کالونی نے تمام ہی احباب سے شرکت و استفادہ کی گذارش کی ہے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر اسد محی الدین صاحب صدر انتظامی کمیٹی مسجد محمود حافظ عبد العظیم صاحب نائب صدر، مسجد محمودمولانا نعیم اشاعتی معتمد مسجد محمودحافظ زاہد صاحب موذ ن گورے بھائی بلال عبدالرحمن دیگر مصلیان مسجد شامل تھے