کاماریڈی :۔13؍فروری
(پریس نوٹ)
حافظ سرتاج امام مسجد حلیمہ دوم کنڈہ کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ہند ضلع سرسلہ و انتظامی کمیٹی جامع مسجد کتاپلی کے زیراہتمام منعقدہ ضلعی اجتماع جس کی صدارت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب دامت برکاتہم (نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) فرمائیں گے،
تفصیلات کے مطابق بتاریخ 15 فروری 2023ء بروز بدھ صبح 10تا ظہر بمقام جامع مسجد کتاپلی منڈل گمبھیراؤ پیٹ انشاء اللہ عظیم الشان پیمانے پر ضلعی اجتماع بنام اصلاح معاشرہ منعقد ہورہا ہے،
جس میں صوبہ کے مایہ ناز علماء کرام بالخصوص حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ وآندھرا) وحضرت مولانا فصیح الدین ندوی صاحب دامت برکاتہم (ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی تلنگانہ وآندھرا وصدر سٹی جمعیۃ
علماء گریٹر حیدرآباد) حضرت مولانا مفتی محمد خواجہ شریف صاحب مظاہری مدظلہ (صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک) حضرت مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی مدظلہ (صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی ورکن اصلاح معاشرہ کمیٹی تلنگانہ و آندھرا) و دیگر علماء کرام شرکت فرماکر بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے،

نیز بحیثیت مدعوئین خصوصی جناب الحاج سید عظمت علی صاحب (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی) شرکت فرمائیں گے۔ دوم کنڈہ منڈل کے موضع متیم پیٹ کے ایک اجلاس میں آرگنائزر اجلاس قاری مجاہد صاحب پہنچ کر دوم کنڈہ منڈل کے علماء ائمہ ومتیم پیٹ کے ذمہ داران کی موجودگی میں پروگرام کی دعوت دی
نیز الحاج میر فاروق علی خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی نے اس ہونے والے اجلاس میں جوق در جوق شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے، اس موقع پر صدر و ذمہ داران مسجد عائشہؓ صدیقہ متیم پیٹ ودیگر موجود تھے۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں 8247710505۔9966616960