کاماریڈی جمعیۃ کی جانب سے عامۃ المسلمین سے جوق در جوق شرکت و استفادہ کی اپیل۔
کاما ریڈی :۔10؍فروری
(پریس نوٹ)
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے مطابق قاری مجاھد صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گمبھیر راؤ پیٹ نے کاماریڈی دفتر جمعیۃ پہنچ کر پروگرام کی دعوت دی اور تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ضلع سرسلہ و انتظامی کمیٹی جامع مسجد کتہ
پلی کے زیراہتمام خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب دامت برکاتہم (نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ و آندھرا) 15 فروری 2023ء بروز بدھ صبح 10تا ظہر بمقام جامع مسجد کتہ پلی منڈل گمبھیراؤ پیٹ انشاء اللہ عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا،

جس میں صوبہ کے مایہ ناز علماء کرام بالخصوص حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ وآندھرا) وحضرت مولانا فصیح الدین ندوی صاحب دامت برکاتہم (ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی تلنگانہ وآندھرا وصدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد)
حضرت مولانا مفتی خواجہ شریف صاحب مظاہری (صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک) حضرت مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی دامت برکاتہم (صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی و رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی تلنگانہ و آندھرا) و دیگر علماء کرام کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے،
نیز بحیثیت مدعوئین خصوصی جناب الحاج سید عظمت علی صاحب (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی) شرکت فرمائیں گے۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گزارش صدر اراکین جمعیۃ علماء ہند ضلع سرسلہ ومسلمانان کتاپلی وگھمبیراؤ پیٹ نے کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں 8247710505۔9966616960