مسجد صحابہ بی بی آمنہ جواہرنگر یوسف گوڑہ میں جلسہ اصلاح معاشرہ بعنوان جان سے پیارا ایمان ہمارا۔

تازہ خبر تلنگانہ
مسجد صحابہ بی بی آمنہ جواہرنگر یوسف گوڑہ میں جلسہ اصلاح معاشرہ بعنوان جان سے پیارا ایمان ہمارا۔
 حضرت مولانا قاری احمد علی فلاحی صاحب گجرات مہمان خصوصی ہوں گے 
عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی اپیل
حیدرآباد :۔10؍جولائی
 (زین نیوز)
 حافظ عبدالعزیز کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 12 جولائی بروز بدھ بعد نماز عشاء بمقام مسجد صحابہ بی بی آمنہ جواہرنگر رحمت نگر یوسف گوڑہ حیدرآباد بصدارت صاحب نسبت بزرگ عالم دین استاد الاساتذہ حضرت مولانا ومیض احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی مدظلہ) عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ عام اصلاح معاشرہ منعقد ہوگا
جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطیب اسلام مقرر ذیشان وبے مثال حضرت مولانا قاری احمد علی صاحب فلاحی دامت برکاتہم مہتمم وشیخ الحدیث جامعہ فیض سلیمانیہ سورت گجرات شرکت فرماکر پر مغز خطاب فرمائیں گے، جبکہ مدعوئین خصوصی کی حیثیت سے حافظ سید محمد رضوان صاحب کریم نگر تشریف لائیں گے۔
واضح رہے کہ نظامت کے فرائض مولانا الیاس صاحب رشادی امام مسجد خواجہ پاشاہ انجام دیں گے اور نعت شہہءدیںﷺ حافظ عبدالسمیع صاحب وحافظ اعجاز صاحب پیش فرمائیں گے انشاء اللہ۔
عامتہ المسلمین سےکثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی پرخلوص گزارش حافظ شیخ جہانگیر فیضی صاحب صدر جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ امیرپیٹ، جناب عبدالرزاق صاحب نائب صدر مسجد صحابہ بی بی آمنہ، جناب محمد اظہر صاحب، جناب محمد فاضل صاحب، حافظ عبدالعزیز صاحب، جناب جاوید صاحب ودیگر نے کی ہے۔
 مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں
9000757347-9959140272