برائے خواتین تمام ماؤں بہنوں سے شرکت و استفادہ کی اپیل۔
حیدرآباد:۔26؍جنوری
(پریس نوٹ)
حافظ عبدالعزیز کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ امیرپیٹ حیدرآباد کے زیراہتمام اصلاح معاشرہ مہم کے ضمن میں جلسہ عام برائے خواتین بعنوان جان سے پیارا ایمان ہمارا بتاریخ 29 جنوری 2023ء بروز اتوار بعد نماز ظہر تا 4 بجے بمقام جواہرنگر
یوسف گوڑہ حیدرآباد (ممبئی والے جاوید بھائی کے مکان میں) محترم حافظ شیخ جہانگیر فیضی صدر جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ وخازن جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی نگرانی میں منعقد ہوگا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطیب ذیشان حضرت حافظ محمد اسحاق صاحب اسعدی
دامت برکاتہم خطیب مسجد ارقم بیگم پیٹ ایمان افروز خطاب فرمائیں گے۔ تمام ماؤں اور بہنوں سے اس زرین موقع سے شرکت و استفادہ کی پرخلوص گذارش کی جاتی ہے،
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں 9160225141______9959140272