جھانسی کے میڈیکل کالج میں آگ لگنے سے کم از کم 10 نوزائیدہ بچے فوت ۔16 دیگر زخمی 

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
جھانسی کے میڈیکل کالج میں آگ لگنے سے کم از کم 10 نوزائیدہ بچے فوت ۔16 دیگر زخمی 
کھڑکیاں توڑ کر 39 بچوں کو نکالا گیا
جھانسی:۔16؍نومبر
(زین نیوز ڈیسک)
اترپردیش کے جھانسی میں مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو) میں جمعہ کی رات دیر گئے آگ لگنے سے کم از کم 10 نوزائیدہ بچے جھلسنے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے، حکام نے بتایا کہ 16 دیگر زخمی زندگی کی جنگ لڑ رہے  ہیں
جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی گورنمنٹ میڈیکل کالج میں اسپیشل نیو بورن کیئر یونٹ (SNCU) میں جمعہ کی رات زبردست آگ لگ گئی۔ حادثے میں 10 بچے فوت ہوگئے۔ وارڈ کی کھڑکی توڑ کر 39 بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
یہ واقعہ رات 10:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ آکسیجن کنسنٹریٹر میں چنگاری کے باعث آگ بھڑک اٹھی، پھر دھماکا ہوا۔ اس کے بعد آگ پورے وارڈ میں پھیل گئی۔ وارڈ بوائے نے آگ بجھانے کے لیے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کیا۔ لیکن ان کی میعاد ختم ہو چکی تھی، جس کی وجہ سے آلات کام نہیں کرسکے۔
اطلاع پر فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں پہنچ گئیں۔ کھڑکی توڑ کر پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ پھیلتی آگ کو دیکھ کر فوج طلب کر لی گئی۔ تقریباً 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔
مقامی انتظامیہ کو 24 گھنٹے کے اندر جانچ رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ 10 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی ہے، 7 کی شناخت ہو گئی ہے، 3 کی شناخت ابھی باقی ہے، اگر ضرورت پڑی تو ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا… پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ یہ آکسیجن کنسنٹریٹر کے اندر شارٹ سرکٹ ہے
لکھنؤ میں جاری ایک بیان کے مطابق، چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں کو زخمیوں کا مناسب علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جھانسی ضلع میں واقع میڈیکل کالج کے این آئی سی یو میں پیش آنے والے حادثے میں بچوں کی موت انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔
X پر ہندی میں آدتیہ ناتھ نے ڈویژنل کمشنر بمل کمار دوبے اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (جھانسی پولیس رینج) کالاندھی نیتھانی کو 12 گھنٹے کے اندر اس معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
یہاں حادثے کے بعد سی ایم یوگی نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ انہوں نے کمشنر اور ڈی آئی جی کو 12 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ صبح 5 بجے جھانسی پہنچنے والے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے کہا کہ حادثے کی تین تحقیقات ہوں گی۔
 پہلا محکمہ صحت یہ کرے گا۔ دوسرا‘ پولیس کرے گی۔ تیسرا‘ مجسٹریٹ کے ذریعے تفتیش کی جائے گی۔ اگر کوئی کوتاہی پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
جھانسی میڈیکل کالج کے باہر اہل خانہ نے ہنگامہ کیا۔ زبردستی کالج میں داخل ہوئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو اس وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں آگ لگی تھی۔ 12 گھنٹے گزر گئے۔ لیکن بچوں کے بارے میں معلومات نہیں دی گئیں۔ انہیں اندر جانے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے