Amith Shah

جموں و کشمیر کی ایک اور تنظیم تحریک حریت پر پابندی

تازہ خبر قومی
جموں و کشمیر کی ایک اور تنظیم تحریک حریت پر پابندی
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا اعلان
نئی دہلی: ۔31؍ڈسمبر
(زین نیوز ڈیسک)
 مرکزی وزارت داخلہ نے31 دسمبر (اتوار) کو جموں و کشمیر کی ایک اور تنظیم تحریک حریت کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ تنظیم جموں و کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنے اور اسلامی حکومت قائم کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ یہ گروپ جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کے لیے ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ پھیلاتا اور دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے
 وزیرداخلہ امیت شاہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ ایکس پر لکھا دہشت گردی کے خلاف پی ایم مودی کی زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت جو بھی شخص یا تنظیم ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔”
Amit Shah Tiwitt
یہ تنظیم 2004 میں بنائی گئی تھی۔سیدعلی شاہ گیلانی نے 2004 میں جماعت اسلامی کشمیر کو چھوڑ دیا جس کے بعد انہوں نے 7 اگست 2004 کو تحریک حریت تنظیم کی بنیاد رکھی۔ یہ ایک علیحدگی پسند تنظیم ہے، جس کا مقصد جموں و کشمیر کی نام نہاد آزادی کے لیے تحریک چلانا ہے۔
پاکستان نواز گروپ کی سربراہی اس سے قبل علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کر رہے تھے، جن کی جگہ مسرت عالم بھٹ نے سنبھالی تھی۔ مسرت عالم بھٹ اپنے ہندوستان مخالف اور پاکستان نواز پروپیگنڈے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
بھٹ اس وقت جیل میں ہیں اور ان کی جماعت مسلم لیگ آف جموں کشمیر کو 27 دسمبر کو کالعدم تنظیم قرار دیا گیا تھا۔
وزیر داخلہ امت شاہ  نے کہاکہ حکومت کا پیغام بلند اور واضح ہے کہ جو بھی ہماری قوم کے اتحاد، خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کام کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا اور اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔