کاماریڈی میں این ایچ ایم کے تحت 60 ملازمتوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری
،19 نومبر سے 24 نومبر تک درخواستیں وصول کی جائیں گی
کاماریڈی، 18 نومبر
(سید کوثر علی کی رپورٹ)
کاماریڈی ضلع میں نیشنل ہیلتھ مشن (NHM) کے تحت مختلف زمروں کی 60 مخلوعہ جائیدادوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقررات کے لیے ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ضلع میں مجموعی طور پر 60 جائیدادوں پر تقررات کیے جائیں گے۔
درخواستیں 19 نومبر 2026 سے 24 نومبر 2026 تک وصول کی جائیں گی۔ امیدوار اپنی مکمل درخواستیں ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر، کاماریڈی کے دفتر میں دفتری ایام کے دوران صبح 10:30 بجے سے شام 5 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات: سیکنڈ اے این ایم – 1 جائیداد، تنخواہ 27,300 روپے۔ ڈینٹل ٹیکنیشن – 1 جائیداد، تنخواہ 22,650 روپے۔ ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر – 1 جائیداد، تنخواہ 26,410 روپے۔ ایم ایل ایچ پی / سی ایچ او / ایم او پلے دواخانہ – 25 جائیدادیں، تنخواہ 29,900 سے 40,000 روپے تک۔ فارماسسٹ – 3 جائیدادیں، تنخواہ 27,300 روپے۔ فزیوتھراپسٹ – 1 جائیداد، تنخواہ 33,650 روپے اسٹاف نرس – 28 جائیدادیں، تنخواہ 29,000 روپے۔درخواست فیس فی جائیداد 500 روپے مقرر کی گئی ہے،
جبکہ ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کو درخواست فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
تعلیمی قابلیت، اہلیت، درخواست فارم اور دیگر شرائط سے متعلق مکمل تفصیلات کے لیے امیدوار ضلع کاماریڈی کی سرکاری ویب سائٹ www.kamareddy.telangana.gov.in سے رجوع کرسکتے ہیں۔ضلع میں طبی خدمات کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے این ایچ ایم کے تحت یہ تقررات کیے جا رہے ہیں۔

