تلنگانہ : پیداپلی ضلع کے آبشار میں گرنے سےکریم نگر کے نوجوان کی موت
پداپلی:۔26؍جولائی
(زین نیوز)
پیداپلی ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک نوجوان کی مو ت واقع ہوگئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق کریم نگر کسان نگرسے تعلق رکھنے والا مانوپاٹی وینکٹیش اپنے دوستوں کے ہمراہ پداپلی ضلع میں بسنت مگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع سیاحتی مقام سبتھم آبشار( گری گنڈم) کی سیر کرنےگیا تھا
آبشار کا نظارہ کرنے کے دوران حادثاتی طور پر آبشار میں گر گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔ واقع کی اطلاع پر بسنت نگر پولیس نے جائے مقام پر پہنچ کر غوطہ خوروں کی مدد سے نعش کو نکلوایا ۔بعد پنچنامہ نعش کو ابغرض پوسٹ مارٹم مردہ خانے منتقل کردیا.
ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا۔بسنت نگر پولیس کی جانب سے یہ بار بار کہا گیا ہے کہ آبشار میں پانی کا بہاو تیز ہے ایسے میں آبشار کا نظارہ کرناخطرہ سے خالی نہیں ہے۔ لہذا عوام سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ آبشار کا نظارہ کرنے کے لئے نہ آئیں۔بسنت نگر پولیس کی جانب سے آبشار کے مشاہدہ سے متعلق امتناعی فلگسیاں بھی آویزاں کی گئی ہیں لیکن عوام کی جانب سے پولیس کی جانب سے کی گئی آپیل کو نظر انداز کیا جارہا ہے
واضح رہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں سمیت تلنگانہ میں موسلادھار بارش ہورہی ہےجس کی وجہ سے آبشاروں، جھیلوں میں پانی کی سطح اور بہاؤ میں آضافہ ہوا ہے اور بہت سے لوگ آبشاروں کی سیر کرنے قدرتی مناظر کا لطف لینے کی غر ض سے جاکر اپنی جا ن سے ہاتھ دھو بیٹھ رہے ہیں۔
بارش میں آبشاروں پر جاکر پتھروں پر کھڑے ہونے سے توازن کبھی بھی بگڑ سکتا ہے اور پھسل کر آبشار میں گرسکتے ہیں۔ شدید بارش کے درمیان آبشاروں کی سیر سے احتراز کرنا بہتر ہے

