اسوسی ایٹ ایڈیٹر رہنمائے دکن فہیم الدین کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا کارنامہ حیات ایوارڈ براۓ صحافت کی پیش کشی

تازہ خبر تلنگانہ
اسوسی ایٹ ایڈیٹر رہنمائے دکن فہیم الدین کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا کارنامہ حیات ایوارڈ براۓ صحافت کی پیش کشی
حیدرآباد:۔11؍جون
(زین نیوز) 
تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے آج بروز اتوار رویندرا بھارتی آڈیٹوریم حیدرآباد میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں روزنامہ رہنمائے دکن حیدرآباد کے اسوسی ایٹ ایڈیٹر فہیم الدین کو صحافتی خدمات کے زمرے میں کا رنامہ حیات (محبوب حسین جگر )ایوارڈ برائے صحافت  سال2020   Life Time Achievement Award  سے نوازا ہے ۔
 یہ ایوارڈ ، توصیفی سند ، میمنٹو اور مبلغ پچاس ہزار روپیوں پر مشتمل ہے جو وزیر داخلہ تلنگانہ محمود علی کے ہاتھوں دیا گیا۔۔ اس موقع پر چیر من اردو اکیڈمی جناب خواجہ مجیب الدین نے گلپوشی کی۔
اس موقع پر مشیرچیف منسٹربراۓ اقلیتیں اے کے خان،نمائندہ ایڈیٹررہنماۓدکن جناب سیداحمد خان،چیرمین اردواکیڈیمی خواجہ مجیب الدین،ڈایئرکٹرسکریٹری اردو اکیڈیمی بی شفیع اللہ،چیرمین  ریاستی حج کمیٹی الحاج محمدسلیم ،چیرمین میناریٹی کمیشن طارق انصاری،ممبر محمدتنویر،چیرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن امیتازاسحاق،اردو اکیڈیمی عہدیدار کرشنا، عطااللہ ارشدمبین زبیری اور دیگر موجودتھے۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہوگا کہ فہیم الدین گزشتہ تین دہائیوں سے زائد اردو کی خدمت کر رہے ہیں اور انہیں تلگو پر زبر دست مہارت حاصل ہے۔ فہیم الدین اردو صحافت کے ان چنندہ صحافیوں میں سے ایک ہیں جنہیں اردو کے ساتھ ساتھ تیلگو اور انگریزی پر بھی عبور حاصل ہے۔
انہوں نے ہی رہنمائے دکن میں سب سے پہلے اضلاع کی خبروں کیلئے با ضابطہ ایک علحدہ صفحہ شروع کیا اور انہیں اس بات کا بھی اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈیشن اور سٹی ایڈیشن کی بھی شروعات کی۔
فہیم الدین کو کارنامہ حیات ایوارڈ عطا کئے جانے پر نمائندہ ایڈیٹر رہنمائے دکن جناب احمد امیر خان‘ اور تمام اسٹاف ممبرس اورسینئر صحافی و زین نیوز عمران زین‘ کے علاوہ اضلاع سے وابستہ صحافی برادری نے مبارکباد پیش کی